{فضیلت ’’تسبیح،تحمید،تہلیل اورتکبیر‘‘}
حضرت ام ہانی ؓ سے مروی ہے ،وہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے قریب سے گذرنے لگے ،میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم میں عمررسیدہ اورکمزورہوچکی ہوں اس لیے مجھے کوئی ایسا عمل بتلادیں جسے میں بیٹھے بیٹھے کرتی رہوں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’۱۰۰؍مرتبہ سبحان اللہ پڑھ لیاکرو ، تو ۱۰۰ ؍ عرب غلام آزادکرنے کاثواب ملے گا۔۱۰۰؍مرتبہ الحمدللہ پڑھ لیا کرو،تواس سے زین اورلگام سے آرا ستہ ۱۰۰؍گھوڑے راہ خدامیں مجاہدین کو دینے کاثواب ملے گا۔ اور۱۰۰؍مرتبہ اللہ اکبرکہاکرو ،تو۱۰۰؍ایسی اونٹنیوںکا