{…بہت سارے فوائد کے لئے عمل…}
یا مغنی:اے بے پرواہ کرنے والا، غنی بنانے والا۔ یہ اسم جمالی ہے۔
تاثیر:جو شخص اس نام کو بکثرت پڑھے گا کسی شخص کو سختی یا مصیبت میں ڈالنا پسند نہ کرے گا۔ نہایت کریم النفس ہو جائے گا خود سارے جہاں سے بے پرواہ ہوگا۔ انشاء اللہ
خاصیت عامہ:جو شخص یومیہ ایک ہزار مرتبہ معمول بنائے تو اسے تونگری حاصل ہو۔
خاصیت خاصہ:جس شخص کی لڑکی کنواری بیٹھی ہو اور کسی جگہ کا پیغام نہ آتاہو وہ شخص گیارہ ہزار مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد گیارہ دن تک اس طرح پڑھے کہ جمعرات سے شروع کر کے اتوار کو ختم کرے پھر دیکھئے پردہ غیب سے کیا ظاہر ہوتا ہے ۔