اوراد سعادت دارین یعنی آیات قرآنیہ اور اسمائے حسنی میں آپ کی پریشانیوں کا حل |
|
{…کشائش رزق کے لیے…} وافوض امری الی اللہ(مؤمن) بعدنماز عشاء۳۱۳؍مرتبہ پڑھنا،غیب سے کشائش رزق کا سامان ہرایک رنج وغم سے نجات دلاتاہے ۔اورہروقت اس کا وردکرناخداکے فضل سے مرتبہ ٔولایت کو پہونچائے گا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ {…فضیلت ’’لاالہ الااللہ‘‘…} حضرت ام ہانی ؓ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’کلمہلاالہ الااللہ ایسی نیکی ہے کہ کوئی عمل اس مرتبہ میں سبقت نہیں کرسکتا،یہ کلمہ پڑھنے وا لے کے کسی گناہ کوباقی نہیں چھوڑتا‘‘(فیض القدیر،ج/۶ص:۴۹۴) یعنی اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔