Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

25 - 34
کان پور پڑھانے گئے تھے۔ بزرگ نے فرمایا کہ مولانا اشرف علی اپنی دونوں ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑو، انہوں نے رگڑا تو فرمایا کہ اور رگڑو،انہوں نے  اور رگڑایہاں تک کہ گرمی معلوم ہونے لگی،پھر فرمایا کہ اور رگڑو، جب اور رگڑا تو کہا کہ حضرت اب تو ہتھیلی آگ ہوگئی ہے، اب زیادہ نہیں رگڑ سکتا، فرمایایہی ہے ذکر اللہ۔ بار بار اللہ اللہ کہنے سے  دل میں رگڑ لگتی ہے، اس رگڑ سے اللہ کے عشق و محبت کی آگ لگ جاتی ہے۔ اسی لیے اہل اللہ کثرت سے لا الٰہ الا اللہ کا ذکر بتاتے ہیں کہ  اس سے اللہ کی محبت پیدا ہوگی۔
اصلی مجاہد کون ہے؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اَلْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہٗ فِیْ طَاعَۃِ اللہِ ملّا علی قاری نے مجاہد کی تعریف کی ہے اَلْمُجَاہِدُ الْحَقِیْقِیْ11؎  یعنی اصلی مجاہد کون ہے؟ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہٗ جو اپنے نفس سے مجاہدہ کرے، جہاد کرے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب میں نفس کے خلاف کرتا ہوں تو نفس بھی مجھے پریشان کرتا ہے  ؎ 
ہے  شوق  ضبطِ شوق میں  دن  رات کشمکش 
میں دل کو دل ہے مجھ کو پریشاں کیے ہوئے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مُجَاہَدَۃْ کا لفظ باب مُفَاعَلَۃْسے استعمال فرمایا ہے، باب مفاعلہ کی خاصیت ہے کہ فعل کا صدور دونوں فریقین سے ہو۔ اگر نفس آپ کو پریشان نہ کرتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم مُجَاہَدَۃْ باب مفاعلہ کیوں استعمال کرتے؟ اگر آپ کو آسانی سے اللہ مل جاتا اور نفس کچھ پریشان نہ کرتا، آپ نفس سے کہتے خبردار اس کو مت دیکھو اور نفس کہتا بہت اچھا جناب۔ اگر ایسا ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم باب مفاعلہ سے مجاہدہ نہیں فرماتے، اَلْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ میں جَاہَدَ باب مفاعلہ کا صیغہ ہے یعنی نفس تم کو پریشان کرے گا اور تم نفس سے لڑائی لڑتے رہوگے، جہاد کرتے رہوگے، مجاہدہ دونوں طرف سے ہوگا، نفس بھی تم کو تنگ کرے گا اس کو برداشت کرو کیوں کہ یہ محنت اللہ کے راستے کی ہے، اس پر شکر
_____________________________________________
11؎  مرقاۃ المفاتیح:108/1،کتاب الایمان، المکتبۃ الامدادیۃ،  ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter