Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

24 - 34
مشکل لگ رہا ہے لیکن جب اللہ کی محبت دل میں آجائے گی تب جان کی بازی لگاکر خوشی خوشی سب گناہ چھوڑنے کا غم برداشت کرلو گے، کیوں کہ  محبت میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ہے۔ کوئی محب اپنے محبوب کو ناراض کرنا نہیں چاہتا، وہ یہ نہیں سوچتا کہ یہ صغیرہ گناہ ہے یا کبیرہ گناہ ہے، وہ تو یہ دیکھتا ہے کہ گناہ کرنے سے اللہ میاں ناراض ہوجائیں گے۔ اسی لیے کہتا ہوں کہ  دل میں اللہ کی محبت پیدا کرو پھر  ان شاء اللہ! گناہ چھوڑنا آسان ہوجائے گا۔ 
حکیم الامت مجدد الملت فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں یہ خاصیت ہے کہ جو اللہ کے عاشقین ہیں وہ تو یہ دیکھتے ہیں کہ گناہوں کی وجہ سے میں اللہ سے دور ہوجاؤں گا، عاشق ڈنڈے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنادوری  سے ڈرتا ہے، عاشق حضوری کا زیادہ حریص ہوتا ہے اور دوری سے بہت ڈرتا ہے کہ میں اپنے محبوب سے دور ہوجاؤں گا، وہ مجھے گیٹ آؤٹ کردے گا، نکال دے گا۔ جو اللہ کے عاشقین ہیں وہ دوزخ کے خوف سے زیادہ سے یہ خوف رکھتے ہیں کہ گناہ مجھے اللہ سے دور کردے گا، میں اپنے مالک سے، اپنے پیدا کرنے والے مولیٰ سے دورہوجاؤں گا، لہٰذا میں یہ گناہ کو نہیں کروں گا، یہ گناہ مجھے اللہ سے دور کردے گا۔
اس لیے میرے دوستو! میں یہی کہتا ہوں کہ  اللہ کی محبت سیکھ لو۔ مگر یہ  محبت ملتی کیسے ہے؟اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے تین باتوں سے۔ حکیم الامت کے وعظ سے یہ بات نقل کررہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے تین چیزوں سے:
۱)  ذکر اللہ کی پابندی کرنے سے۔
۲)  اہل اللہ کی، عاشقین خدا کی صحبت اختیار کرنے سے۔
۳) اللہ کے انعامات کا استحضارکرنے سے۔
یعنی اللہ کے انعامات کو سوچنا کہ اس نے ہمیں انسان پیدا کیا، سور اور کتا پیدا نہیں کیا، ہندو پیدا نہیں کیا، یہودی پیدا نہیں کیا، مسلمان گھرانے میں پیدا کیا، حافظ، عالم، مولوی بنایا۔غرض جس کو جو نعمت حاصل ہو وہ اس کو سوچے اور اس پر  اللہ کا شکر ادا کرے۔
 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ اللہ کا عشق کیسے پیدا ہوتا ہے؟ حضرت تھانوی اس وقت جوان تھے،انیس بیس سال کی عمر میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter