Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

27 - 34
داخل ہوتا ہے کہ شاعر کہتا ہے    ؎
نہ مے کدہ میں نہ خانقاہ میں ہے 
جو   تجلی     دلِ   تباہ   میں   ہے
جو دل اللہ کی یاد میں، ان کے عشق میں تباہ ہوجائے یعنی جو انسان اپنی حرام و ناجائز خواہشات  پر عمل نہ کرے،اپنی خواہش برباد کردے، تو اس میں تسمیۃ الظرف باسم المظروف ہے یعنی حرام خواہشات، نافرمانی اور نالائقی کی خواہشات تو تباہ ہوئیں لیکن اس سے دل نہیں تباہ ہوتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ حدیث اَنَا عِنْدَ الْمُنْکَسِرَۃِ قُلُوْبُھُمْ13؎ میں مظروف کی تباہی کو ظرف کی تباہی تسلیم کیا یعنی حرام خواہشات کی تباہی کو دل کا شکستہ ہونا تسلیم کیا،  اس دل کو اَنَا عِنْدَ الْمُنْکَسِرَۃِ قُلُوْبُھُمْ کا مقام دے دیا کہ ہم ٹوٹے ہوئے دلوں میں رہتے ہیں۔جس نے اپنی بُری خواہشوں کو توڑ دیا اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو اپنے قرب کا اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں گے۔
کامل مہاجر کون ہے؟
میں نے جو حدیث پڑھی تھی اَلْمُہَاجِرُ مَنْ ھَجَرَ الْخَطَایَا وَ الذُّنُوْبَ اصلی مہاجر کون ہے؟ یہاں لفظ مہاجر کی شرح ملّا علی قاری نے اَلْمُہَاجِرُ الْکَامِلُ سے کی ہے، اس کی شرح حقیقی  سے نہیں کی، مہاجر کی شرح کامل سے کی کہ کامل مہاجر وہ ہے مَنْ ھَجَرَ اَیْ تَرَکَ الصَّغَائِرَ وَالْکَبَائِرَ جو گناہ چھوڑ دے۔ اس حدیث کی شرح ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مرقاۃ شرح مشکوٰۃ جلد نمبر ایک، صفحہ ایک سو آٹھ پر کی ہے کہ  خَطَایَا کی شرح ہے صغائر یعنی چھوٹے گناہ اور اَلذُّنُوْبْ کی شرح ہے کبائر یعنی بڑے گناہ یعنی  کامل مہاجر وہ ہے جو چھوٹے بڑے سب گناہوں کو چھوڑ دے۔14؎  یہ نہیں کہ ایک ہزار میل سے ہجرت کرکے آئے اور   کنز الدقائق کے حقائق پڑھ رہا ہے مگر دل میں گناہوں کی خباثتیں گھسی ہوئی ہیں۔
_____________________________________________
13؎  التشرف بمعرفۃ احادیث التصوف، ص:163 ،المکتبۃ المظھریۃ
14؎  مرقاۃ المفاتیح:108/1،کتاب الایمان، المکتبۃ الامدادیۃ،ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter