Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

15 - 34
گردے میں پتھری ہوگئی ہے، اب کڑوی دوا پینی پڑے گی۔ تو کچھ بھی ہوجائے ہمت سے کام لے کر وہ دوا پیتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمت کے اندر بہت اثر رکھا ہے۔ انسان ہمت کرلے، ارادہ کرلے کہ آج سے یہ کام نہیں کروں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے، زیادہ سے زیادہ جان چلی جائے گی اور کیا ہوگا؟ جس دن جان دینے کی نیت کرلو گے تو اللہ میاں جان نہیں لیں گےبلکہ         ان شاء اللہ کامیابی ہوجائے گی۔ لہٰذا جان دینے کی نیت کرلو کہ گناہ نہیں کرنا چاہے گناہ نہ کرنے کے غم سے جان چلی جائے، پروا نہیں، دے دیں گے جان  ؎
جان دی      دی ہوئی اسی کی تھی 
حق تو یہ ہے کہ حق ادا  نہ  ہوا
دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت
بس مرنے سے پہلے پہلے اپنی اصلاح کی تکمیل کرلیجیےکیوں کہ قیامت کے دن دو قسم کے لوگ جنت میں جائیں گے، ایک وہ جو یہاں اصلاح کرکے، یہاں توبہ کرکے اپنے کو پاک کرچکے،ایسے پاکیزہ بندوں کو جنت میں دخول اوّلیں عطا ہوگا یعنی فوراً جنت میں چلے جائیں گے اور جنہوں نے اپنی اصلاح نہیں کرائی، نجاستوں سے پاک نہیں ہوئے پھر جہنم میں ان کا تزکیہ اور تہذیب ہوگی،مسلمانوں کو تعذیب نہیں ہوگی۔حکیم الامت فرماتے ہیں کہ جو گناہ گار مسلمان دوزخ میں جائے گا وہاں اس کی تہذیب ہوگی تعذیب نہیں ہوگی،تعذیب خاص ہے کفار کے لیے، مسلمانوں کے لیے عذاب نہیں ہے چوں کہ جنت پاک جگہ ہے لہٰذا وہاں گناہ گار مسلمانوں کو دوزخ کی آگ سے پاک کرکے بھیجا جائے گا۔بتائیے! آپ میں سے کسی کی دوزخ کی آگ سے پاک ہونے کی نیت ہے؟دوزخ کی آگ سےپاک ہونا چاہتے ہو یا کچھ دن یہاں اللہ والوں کے ناز اٹھاکر، ان کی ڈانٹ ڈپٹ برداشت کرکے،جرمانہ کی تھوڑی سی رقم ادا کرکے،نگاہ بچانے کا تھوڑا غم برداشت کرکے پاک صاف ہونا چاہتے ہو؟ اگر حسینوں سے نظر بچانے سے نفس گھبرائے تو کہہ دو کہ دوزخ کی آگ سے پاک ہونے کے بجائے یہیں پاک ہوجاؤ کیوں کہ اس آگ کی برداشت ہم میں نہیں ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter