Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

22 - 34
کرے؟ ایسا نہ کہو، جوانی ہی تو خدا پر فدا کرنے کی چیز ہے۔ حافظ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فتح الباری شرح بخاری میں حدیث نقل کی ہے کہ جو جوان اللہ کی فرماں برداری میں اپنی جوانی فنا کردے، اپنے عیش و لذت اور آرام کو اللہ کے نام پر قربان کردے۔ قیامت کے دن اللہ اس کو اپنے عرش کا سایہ دے گا جس دن کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔ کتنی مبارک ہے وہ جوانی جو اللہ کی یاد میں گزر جائے۔اختر اس جوان کو، اس جوان کے قدم اور اس جوان کی پیر کی خاک کو بوسہ دینے کے لیے تیار ہے۔ جو جوان اللہ کی یاد میں اور اس کی فرماں برداری میں لگ جائے۔ جو اللہ کے راستے کے غم کو حلوہ سمجھ کر کھالے، ان کے راستے کے کانٹوں کو پھولوں کی طرح پیار کرے۔ اگر نگاہ بچانے میں دل پر غم آگئے تو خود کو مبارک باد پیش کرو، اس وقت اپنے دل سے کہو کہ اے دل مبارک ہو تجھے کہ تجھے اللہ کےر استے میں غم اٹھانے کا موقع ملا، اے دل مبارک ہو تجھے یہ کانٹا خدا کے راستے کا کانٹا ہے جس کو ساری دنیا کے پھول سلامی دیں تو بھی اس کانٹے کی عظمت کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ جب نظر کی حفاظت کی توفیق ہوجائے تو ایسے موقع پر اپنے دل کو مبارک باد پیش کیا کرو۔
افادیتِ صحبتِ اولیاء
تجربہ کی ایک بات عرض کرتا ہوں کہ اہل اللہ کے پاس آنے جانے سے یہ نہ سمجھیے کہ آپ بالکل معصوم ہوجائیں گے، ذکر اللہ کی پابندی سے، اللہ والوں کے پاس آنے جانے سے نفس تھوڑا مہذب تو ہوجائے گا لیکن کبھی کبھار تھوڑی شوخی بھی کرے گا، کبھی گردن ہلائے گا، کبھی گرانے کی کوشش کرے گا لیکن گرا نہیں پائے گا ان شاء اللہ۔ لہٰذا اللہ والوں  کے پاس آنا جانا رکھیے اگرچہ آپ کے ارادے ٹوٹتے رہیں، توبہ ٹوٹتی رہے مگر اہل اللہ کی صحبت کو نہ چھوڑو، ان کا بتایا ہوا ذکر مت چھوڑو،ان کا بتایا ہوا جرمانہ ادا کرتے رہو، چاہے اللہ کے راستے میں گرتے پڑتے رہو، جو گرتا پڑتا چلتا رہے گا وہ بھی منزل پر پہنچ جائے گا۔
حضرت مولانا خیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے اکابر خلفاء میں سے ہیں، ان کا خیر المدارس ملتان میں مدرسہ ہے، ایک دن فرمایا کہ دیکھو اہل اللہ سے جڑے رہو،وہ جو کچھ وظیفہ بتائیں اس کو پڑھتے رہو،اگر تم نفس پر غالب نہ آسکے، مغلوب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter