Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

14 - 34
کتاب حیاۃ المسلمین اور تعلیم الدین لفظاً بہ لفظاً سناتا ہوں، اس دن تقریر نہیں کرتا، اس کا فیض عجیب و غریب ہے۔ اس منگل کو جب میں نے حیاۃ المسلمین اور تعلیم الدین پڑھی جس میں اصلاحات کی باتیں ہیں، آج تک اس کا نور محسوس ہورہا ہے۔ جس کی کتاب ہوتی ہے اس مصنف کا نور بھی اس کتاب میں ہوتا ہے۔اس کو معمولی نہ سمجھیے کہ یہ کتاب اردو میں ہے،یہ دیکھیے کہ اس کا مصنف کون ہے؟آپ حضرات بھی اپنے اپنے گھروں میں حیاۃ المسلمین،تعلیم الدین اورحضرت حکیم الامت کی کتابیں پڑھنے کا معمول بنالیں چاہے ایک صفحہ ہی روز پڑھیں،اس سے بہت فیض اور بڑا نفع ہوتا ہے۔اسی طرح ’’التکشف‘‘میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے عشقِ مجازی کا علاج لکھا ہے، اس میں پہلا نمبر یہ ہے کہ اپنے نفس کی اصلاح کے لیے دو رکعت صلوٰۃ الحاجت و صلوٰۃ التوبہ پڑھو اور اللہ سے گڑگڑا کر روؤ، اللہ سے اپنے نفس کی اصلاح کے لیے دعا مانگو۔
راہ ِسلوک کے حقوق
راہِ سلوک میں ان سالکین کے لیے سو فی صد کامیابی ہے جو اپنے مربی سے اصلاحی تعلق قائم کرکے انہیں اپنی حالت کی اطلاع کرتے ہیں۔ بعض لوگ ایک مرتبہ حالت بتاتے ہیں پھر جواب سن کر خاموش بیٹھ جاتے ہیں کیوں کہ جواب پر عمل کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، لہٰذا مایوس ہوکر یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ اب ہمارے لیے نجات کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے،اس مربی کو پھر لکھو کہ آپ نے جو علاج لکھا ہے اس پر عمل کرنے کی مجھ میں ہمت نہیں ہے۔ اگر آپ نے اس علاج کے مطابق کچھ عمل کرلیا اور کچھ پر عمل نہیں کر پا رہے تو اس کے متعلق بھی لکھو۔اور اگر بالکل عمل نہیں ہورہا ہے، کلی نفی ہے تو کلی نفی ہی لکھ دو کہ جتنا آپ نے علاج لکھا ہے میرا اس پر بالکل عمل نہیں ہے۔ غرض اپنی ہر حالت کی مربی کو اطلاع کرو،چاہے آپ ساری زندگی ناکام ہوتے رہیں اور آپ کو بظاہر کوئی کامیابی نظر نہ آئے لیکن آپ لکھتے رہیں اور عمل کرتے رہیں، جان کی بازی لگا کر عمل کریں پھر  دیکھیں کیسے نفع نہیں ہوگا،مگر جان کی بازی لگادیں، جیسے کسی انسان کو معلوم ہوجائے کہ اسے ٹی بی ہوگئی ہے یا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter