Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

21 - 34
گے یعنی رمضان کا انجن اور صحبت ِصالحین کا انجن تو بہت نفع ہوگا  ان شاء اللہ۔بہرحال اس کو ہمیشہ یاد رکھیےکہ  صالحین کی صحبت میں رمضان گزارا جائے۔میری چشم دید گواہی ہے حضرت مولانا ابرار الحق  صاحب خلیفہ ہوتے ہوئے  ہردوئی سے چل کر اعظم گڑ ھ گئے، حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں پورا رمضان گزاراحالاں کہ وہ خود حضرت تھانوی کے خلیفہ تھے،شیخ، عالم، حافظ اور قاری تھے، لیکن یہ اللہ کے حریص، عاشق الٰہی ہوتے ہیں، چاہتے ہیں کہ اور آگے بڑھ جاؤں اور زیادہ ترقی کروں۔
صحبتِ بد کا اثر
میں نے یہ جو حدیث آپ حضرات کے سامنے پڑھی تھی اَلْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہٗ فِیْ طَاعَۃِ اللہِ، اصلی مجاہد کون ہے؟ ملّا علی قاری نے اس کی شرح میں لفظ مجاہد  کے آگے لفظ حقیقی بڑھادیا، اَلْمُجَاہِدُ الْحَقِیْقِیْ یعنی اصلی مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس سے جہاد کرے10؎ اور اللہ کو ناراض نہ کرے، اللہ کے غضب و قہر سے ڈرتا رہے کہ معلوم نہیں کس وقت عذاب آجائے۔ جب میں بچپن میں کریما پڑھتا تھا تو ایک حافظ بھی میرے ساتھ تھے لیکن صحبت بُری مل جانے سے کالج کی ہوا لگ گئی اور کالج نے تقویٰ پر فالج گرادیا، داڑھی صاف ہوگئی، اپ ٹو ڈیٹ ہوگئے۔خراب صحبت بہت بُری چیز ہے۔ ایک دیہاتی نے کہا کہ میرے آم کے درخت کی شاخ سے نیم کی شاخ لگ گئی تھی تو سارا آم کڑوا ہوگیا۔ بُری صحبت یہ اثر دِکھاتی ہے۔ اور اچھی صحبت کے اثرات دیکھیے کہ لنگڑے آم کی پیوند کاری سے دیسی آم لنگڑے آم بن جاتے ہیں ایسے ہی تگڑے دل یعنی اللہ والے دل کی صحبت سے خراب دل تگڑے دل بن جاتے ہیں۔
راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں
اصلاح کراتے وقت یہ مت سوچو کہ ابھی تو جوانی ہے، یادِ خدا میں جوانی کون فدا
_____________________________________________
10؎  مرقاۃ المفاتیح:108/1،کتاب الایمان،المکتبۃ الامدادیۃ ،ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter