قرب الہی کا اعلی مقام |
ہم نوٹ : |
|
رہے، توبہ ٹوٹتی رہے پھر بھی منزل تک پہنچ جاؤ گےان شاء اللہ ۔ اور اس کی عجیب و غریب مثال دی، فرمایا کہ دیکھو لاہور سے ریل گاڑی چلی،اس میں ائیر کنڈیشنڈ ڈبہ بھی ہے، فرسٹ کلاس کے ڈبے بھی ہیں اور ایک ایسا ڈبہ بھی ہے جس کے اسکرو ڈھیلے ہیں، چوں چوں بول رہا ہے، سیٹیں پھٹی ہوئی ہیں، کرسی ٹوٹی ہوئی ہے،بیت الخلاء میں ٹونٹی بھی نہیں ہے لیکن انجن کے ساتھ لڑکھڑاتا ہوا، گرتا پڑتا چل رہا ہے تو جہاں ایئر کنڈیشنڈ اور فرسٹ کلاس کے شاندار ڈبے کراچی پہنچیں گے وہیں یہ ٹوٹا پھوٹا ڈبہ بھی کراچی پہنچ جائے گا۔ میرے دوستو! اہل اللہ کی صحبت کو غنیمت سمجھو، ان کے ساتھ لگے لپٹے رہو، ان شاء اللہ خدا کے پاس محروم نہیں جاؤگے ۔ یہ تجربہ کی بات عرض کررہا ہوں کہ کوئی کتنا ہی گناہ گار کیوں نہ اہل اللہ کی صحبت اور ان کی دعاؤں کی برکت سے بالآخر اسے توبہ کی توفیق ہو جاتی ہے، یہ ہے اہل اللہ کی کرامت۔ ان کے پاس آنے جانے والا محروم نہیں ہوتا لہٰذا ہمت سے کام لیتے رہو، اور اللہ والوں سے لگے لپٹے رہو۔ لیکن فرسٹ ڈویژن پاس ہونے کی کوشش کرو۔ چوں چوں والے ڈبے کی مثال سن کر کہیں آپ یہ ہی نہ طے کرلیں کہ میں وہی چوں چوں والا ڈبہ بن جاؤں،یہ اللہ کے راستے کی بہت ہی ناقدری ہوگی، آپ فرسٹ کلاس کا ڈبہ بنیے۔ فرسٹ کلاس کا ڈبہ بننے کے لیے شیخ کو اپنے پورے حالات کی اطلاع کیجیے، گناہوں سے پورا پورا پرہیز کیجیے اور پوری پوری غذا کھائیے یعنی ذکر اللہ کا انتظام بھی کیجیے، صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام بھی کیجیے اور گناہوں سے پرہیز کا انتظام بھی کیجیے، پھر ان شاء اللہ! آپ ایئر کنڈیشنڈ اور فرسٹ کلاس ڈبے کی طرح باعزت طریقے سے آرام کے ساتھ ٹھاٹھ سے منزل پر پہنچیں گے۔ اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ میں یہی کہتا ہوں کہ اللہ کی محبت سیکھ لو،یہی ایک چیز سیکھو لو، پھر سارے گناہ خود ہی چھوٹ جائیں گے، محبت میں اللہ نے یہ اثر رکھا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎از محبت تلخ ہا شیریں شود محبت سے سب کڑوی چیز میٹھی ہوجاتی ہے۔ اگرچہ ابھی گناہ چھوڑنا بہت کڑوا لگ رہا ہے، بہت