Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

11 - 34
کرے گا۔
یہ علاج حکیم الامت کا بتایا ہوا ہے، جس مجدد الملت کی برکت سے لاکھوں لوگ ولی بن گئے، بڑے بڑے گناہوں کی نجاستوں میں غرق لوگ نہ یہ کہ ولی ہوئے بلکہ ولی گربھی ہوئے، نہ یہ کہ صالح ہوئے بلکہ مصلح  یعنی صالح بنانے والے ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت حکیم الامت کوایسا اللہ والا بنایا تھا کہ ان میں نجاست میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی صلاحیت پیدا کردی تھی۔اللہ والوں کی روح میں ایسی طاقت ہوتی ہے کہ یہ روح اپنی طاقت سے اپنے جسم کو بھی اور دوسروں کے جسموں کو بھی گناہوں کی دلدل سے نکال لیتی ہے۔ شاعر کہتا ہے    ؎
جسم کو اپنا سا کرکے لے چلی افلاک پر
اللہ اللہ یہ  کمال  روح  جولاں  دیکھیے
میرے دوستو!روح کی دوڑ اور روح کی پرواز کی طاقت بہت عجیب و غریب ہے۔
روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں
آپ حضرات سے بڑے تجربے کی بات عرض کرتاہوں کہ روح کی کوئی سی بیماری ہو مایوس نہ ہوں،نااُمید نہ ہوں چاہے بارہا شکست کھاچکے ہوں،اکھاڑے میں پٹخنی کھاگئے ہوں، پٹخنی کہتے ہیں چت کردینا، ہار جانا۔ انسان بارہا نفس اور شیطان سے مقابلے میں ہارا ہوا ہو اسے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ سو فی صد وثوق کے ساتھ، اللہ پر سو فی صد بھروسہ کرکے کہتا ہوں کہ کسی اللہ والے سے تعلق قائم کرلو پھر  کہنا کہ اختر کیا کہتا ہے    ؎
مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رُخ بھی بدل گئے 
تیرا   ہاتھ  ہاتھ  میں آگیا  کہ چراغ  راہ  کے  جل  گئے
میں اس موقع پر اسی  شعر کو پڑھتا ہوں۔یہ نہ سوچئے کہ بار بار ایک ہی بات کہتا ہوں، میرے دوستو! اگر آپ کو اللہ تعالیٰ سے محبت ہے تو کیا بار بار ذکرِ محبوب سے عاشق گھبراتا ہے؟ اسی لیے میں اپنے بزرگوں کی باتیں سناتا ہوں، جو اللہ میرے دل میں ڈال دیتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter