Deobandi Books

قرب الہی کا اعلی مقام

ہم نوٹ :

7 - 34
قربِ الٰہی کا اعلیٰ مقام
اَلْحَمْدُ لِلہ ِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّابَعْدُ
فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ اَلْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہٗ فِیْ طَاعَۃِ اللہِ1؎
وَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ اَلْمُہَاجِرُ مَنْ ھَجَرَ الْخَطَایَا وَ الذُّنُوْبَ2؎
شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت
مشکوٰۃ شریف کی حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:اَلْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہٗ فِیْ طَاعَۃِ اللہِ اصلی مجاہد وہ ہے جو اللہ کو راضی کرنے کے لیے اپنے نفس سے جہاد کرے۔ اور جہاد میں حلوہ نہیں ملتا ہے،غم اٹھانا پڑتا ہے،گردنیں کٹتی ہیں، خون بہتا ہے، لیکن شہید کو اتنا بڑا درجہ ملتا ہے کہ جنت سے کوئی شخص دنیا میں واپس آنے کی تمنا نہیں کرے گا سوائے شہید کے۔ جب اللہ تعالیٰ اہل جنت سے پوچھیں گے کہ تم میں سے کوئی ایسا ہے جو دنیا میں دوبارہ جانا چاہتا  ہے تو صرف شہید واپس آنا چاہیں گے، باقی کوئی آنے کو نہیں کہے گا۔ ان سے پوچھا جائے گادنیا میں ایسا کون سا  مزہ ہے جو یہاں جنت میں نہیں ہے؟ وہ کہیں گے کہ اے اللہ! آپ کے راستے میں سر کٹانے کا مزہ یہاں نہیں ہے۔
خدا سے دوری کا سبب
 بہت مبارک ہے وہ شخص جو خدائے تعالیٰ کی راہ میں مشقت اور غم کو برداشت کرتا ہے اور نہایت نامبارک ہے وہ شخص جو اللہ کے راستے کے غم سے جان چھڑاکر اپنے نفس کی بات
_____________________________________________
1؎   سنن الترمذی:291/1،باب ماجاء فی  فضل من مات مرابطا،ایج ایم سعیدسنن ابن ماجہ:418(2934)،باب حرمۃ دم المؤمن ومالہ،المکتبۃ الرحمانیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شہید کی ایک عظیم الشان فضیلت 7 1
3 خدا سے دوری کا سبب 7 1
4 عارضی حسن کا انجام 8 1
5 نفسانی محبت کا انجام نفرت ہے 9 1
6 ایک مریض عشق کا قصہ 10 1
7 روح کی کوئی بیماری لاعلاج نہیں 11 1
8 القائے مضامین کے لیے ایک مجرب عمل 12 1
9 ہدایت اللہ کے فضل پر موقوف ہے 12 1
10 حکیم الامت حضرت تھانوی کی کتب کا فیض 13 1
11 راہ ِسلوک کے حقوق 14 1
12 دنیا میں اصلاحِ نفس کرانے کی ضرورت 15 1
13 اطاعت اور نافرمانی کی خاصیتوں کا فرق 16 1
14 ذکر میں کمیت اور کیفیت دونوں مطلوب ہیں 17 1
15 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی ایک شان 17 1
16 صحبتِ صالحین کا اثر 18 1
17 تقویٰ کے دو انجن 20 1
18 صحبتِ بد کا اثر 21 1
19 راہ ِخدا میں جوانی فدا کریں 21 1
20 افادیتِ صحبتِ اولیاء 22 1
21 اللہ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ 23 1
22 اصلی مجاہد کون ہے؟ 25 1
23 قلب کو قرب کا اعلیٰ مقام کیسے نصیب ہوتا ہے؟ 26 1
24 کامل مہاجر کون ہے؟ 27 1
25 اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کے مظاہر 28 1
26 گھر والوں کی اصلاح کا نسخہ 29 1
27 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
28 اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کی منفرد عالمانہ و عاشقانہ شرح 30 1
29 اسمائے حسنیٰ رحمٰن اور رحیم کی شرح 31 1
Flag Counter