Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

10 - 34
اس حدیث کی شرح میں علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
وَہٰذَایُفِیْدُاَنَّ ہٰذِہِ السُّنَّۃَ تُحْصَلُ بِالتَّنَفُّلِ بَعْدَ صَلٰوۃِ الْعِشَاءِ قَبْلَ النَّوْمِ4؎
یعنی اس حدیث سے معلوم ہوا کہ  تہجد کی یہ سنت عشاء کے بعد سونے سے پہلے نفل پڑھ لینے سےبھی حاصل ہوجاتی ہے۔تو میں نے   کہا  کہ اب تو تہجد پڑھنے میں بہت آسانی ہوگئی۔ ملّاعلی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے لَیْسَ مِنَ الْکَامِلِیْنَ مَن لَّا یَقُوْمُ الَّیْلَ وہ کامل نہیں ہوسکتا جو تہجد کی نماز نہیں پڑھتا۔ تو عشاء کے بعد دو رکعت نفل پڑھ لو ان شاء اﷲ قیام الّیل ادا ہوجائے گی۔ ہر کسی  کے حالات مختلف ہوتے ہیں، کسی کی صحت ٹھیک نہیں رہتی، کسی کو سارا دن بہت محنت والا کام کرنا ہوتا ہے تو وہ عشاء کے فرائض کے بعد وتر سے پہلے دو چار رکعات نفل تہجد کی نیت سے ادا کرلیا کرے۔
محبتِ الٰہیہ کے سامنے سلاطین کے تخت و تاج ہیچ ہیں
میرا شعر ہے     ؎
وہ  شاہِ  دو جہاں  جس  دل  میں  آئے
مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے
میں کہتا ہوں کہ اگر میری تقریر میں ساری دنیا کے سلاطین بھی آجائیں تو میں اپنا یہی ایک شعر سنادوں گا اور ان سے کہوں گا کہ کتنے الیکشن لڑوگے، ناکوں چنے چبا کر بڑی مشکل سے ایک  ملک کی حکومت ملتی ہے پھر بھی سینکڑوں ممالک کی حکومت سے محروم رہتے ہو، لیکن اگر اللہ تعالیٰ کو دل میں لے آؤ تو دونوں جہاں سے بڑھ کر مزے پاجاؤ گے     ؎
وہ  شاہِ  دو جہاں  جس  دل  میں  آئے
مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے
 اگر میری تقریر میں ساری دنیا کے سلاطین آجائیں تو ان شاء اللہ مجھے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ وہ  میرے دردِ دل سے متاثر ہوکر عقلی طور پر بھی سمجھ جائیں گے کہ واقعی اس فقیر
_____________________________________________
4؎  رد المحتار: 2/467، مطلب فی صلٰوۃ الیل ،مطبوعۃ ریاض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter