Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

34 - 42
کریم کی دوسری تعریف
 اَلَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا بِدُوْنِ مَسْئَلَۃٍ وَّ لَا سُؤَالٍ
جو سوال کے بغیر ہی دے دیتا ہے، مانگے بغیر ہی دے دیتا ہے۔
 کتنی نعمتیں ہم کوملی ہیں جن کو ہم نے مانگا نہیں تھا مثلاً ہماری روح نے انسان بننے کی درخواست نہیں کی تھی، اللہ نے مانگے بغیر ہم کو انسان بنایا،جانورنہیں بنایا، مسلمان گھرانے میں پیدا فرمایا،اچھے گھرانے میں پیدا کیا، گمراہ فرقہ میں پیدا نہیں کیا، صحیح العقیدہ فرقے میں پیدا کیا، سلیم الاعضاء خلقت بنایا، اندھا، لنگڑا، گونگا، بہرا نہیں پیدا کیا، سر سے پیر تک سلامتی کے ساتھ  پیدا کیا۔  کیا یہ اللہ کے کریم ہونے کی دلیل نہیں ہے؟
کریم کی تیسری تعریف
اَلَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَا وَلَا یَخَافُ نَفَادَ مَا عِنْدَہٗ
کریم وہ ذات ہے جو ہم پر بے پناہ فضل فرمائے اور جسے اپنے خزانوں میں کمی کا کوئی اندیشہ نہ ہو۔
تو اللہ ہمیں اتنی نعمتیں دیتا ہے اور اپنے خزانے کے ختم ہونے کا اندیشہ نہیں کرتا کیوں کہ اس کا خزانہ غیرمحدود ہے،خزانہ ختم ہونے سے ڈرنے والے محدود خزانے کے مالک ہوتے ہیں۔ اگر سمندر سے ایک لوٹا پانی لے لو تو سمندر کو اپنے پانی کے ختم ہونے کا کوئی خوف نہیں ہوگا کہ آ ج ایک لوٹا کم ہوگیا، جبکہ سمندر بھی اللہ کے غیر محدود خزانوں کے سامنے محدود ہے تو اللہ کےغیر محدود بحر کرم کا کیا پوچھتے ہو۔
کریم کی چوتھی تعریف
اَلَّذِیْ یَتَفَضَّلُ عَلَیْنَافَوْقَ مَا نَتَمَنّٰی بِہٖ
جو ہماری تمناؤں سے زیادہ دیتا ہے۔ 
مانگی ایک بوتل شہد مگر دےدیا مشک بھر ڈھائی من۔ تو اللہ کے نام کَرِیْم سے مانگ کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم  جیسی عظیم القدر ذات نے برائے شب قدر یہ مضمون عطا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter