Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

23 - 42
سردار،یہ دونوں حضرات رمضان المبارک میں قرآن پاک کا دَور کرتے تھے۔تو قرآن پاک کا دَور کرنا سنت جبرئیلی اور سنت پیغمبری ہے۔ لہٰذا رمضان کے مہینے میں حافظ حضرات قرآن پاک کا جودَور کرتے ہیں یہ دَور ثابت بالسنۃ ہے، سنت پیغمبر سے اور سنت جبرئیل  علیہ السلام   سے۔ 
چوں کہ  رمضان المبارک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم  اور حضرت جبرئیل علیہ السلام   کا آپس میں قرآن پاک کا دَور ہوتا تھا چناں چہ اس سنت کو بھی زندہ کیا جائے۔ میرے      شیخِ ثانی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب جب جہاز میں بیٹھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ایک ایک سورت کاآپس میں دَور کرلو۔ لہٰذا الحمد شریف کا یا کسی سورت کا دَور کرادیتے ہیں، اور اس سنت کو زندہ کرتے ہیں۔
کثرتِ دعا کا اہتمام
چاند نظر آتے ہی رمضان شریف کا مہینہ شروع ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ عرش اعظم کو اٹھانے والے فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ اب تم لوگ میری تسبیحات، سبحان اللہ، الحمدللہ اور اللہ اکبر مت پڑھو بلکہ میری زمین پر میرے جو بندے روزہ رکھ رہے ہیں ان کے لیے دعا کرتے رہو اور ان کی دعاؤں پر آمین کہتے رہو۔ تو آج کل دعا بھی دیر تک مانگو،جو   ہاتھ اُٹھیں تو اُٹھے ہی رہیں، اس کریم مالک کے خزانوں سے خوب لوٹ لو، دنیا و آخرت مانگ لو اور سب سے بڑی نعمت اللہ سے اللہ کو مانگ لو کہ اے اللہ! ہم سب کو اللہ والا بنادےتاکہ مرنے کے بعد جب اللہ کے حضور پیشی ہو اور اللہ پوچھیں کہ کیا لائے ہو؟ تو یہ کہہ سکیں کہ پردیس میں یعنی دنیا میں آپ ہی کو حاصل کیا تھا  اور آپ کے پاس آپ ہی کو لایا ہوں۔  ہمارے پر دادا پیر حاجی امداداللہ  رحمۃ اللہ علیہ  غلافِ کعبہ پکڑ کر یہ دعا مانگتے تھے       ؎
کوئی تجھ سے کچھ کوئی کچھ مانگتا  ہے 
الٰہی  میں تجھ  سے  طلب گار تیرا
اے اللہ! ساری دنیا تیرے سامنے اپنی اپنی حاجتیں پیش کررہی ہے لیکن یا اللہ میں آپ سے آپ ہی کو مانگتا ہوں، میری اس سے بڑی حاجت کوئی نہیں ہے۔  کیوں کہ جس کو اللہ مل گیا اس نے دونوں جہاں سے بڑھ کر پالیا۔ اختر کا شعر ہے   ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter