رمضان ماہ تقوی |
ہم نوٹ : |
|
ہو۔رمضان المبارک میں جو اعمال کثرت سے کیے جائیں ان کے بارے میں سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: نمبر۱) کثرت سے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھنا۔ بزرگوں نے کثرت کی جو تعداد بتائی ہے وہ کم سے کم تین تسبیح ہے کیوں کہ عربی میں جمع تین سے شروع ہوتا ہے۔ نمبر۲) کلمۂ استغفار کی کثرت۔ نمبر۳) کثرت سے جنت مانگنے کی دعا کرنا ۔ نمبر۴) دوزخ سے کثرت سے پناہ مانگنا۔ اللہ تعالیٰ سے جنت طلب کرنے اور جہنم سے پناہ مانگنے کے لیے احادیث میں بہت دعائیں ہیں جن میں ایک دعا یہ بھی ہے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْھَا اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْھَا 5؎اے اللہ ہم آپ سے جنت کا سوال کرتے ہیں اور جنت والے اعمال کا سوال کرتے ہیں اور جہنم سے پناہ چاہتے ہیں اور جہنم میں لے جانے والے اعمال سے بھی پناہ چاہتے ہیں۔ ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت ملاعلی قار ی رحمۃ اللہ علیہ نےمرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں الشیخ محیّ الدین ابن العربی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہےکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ: مَنْ قَالَ لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ سَبْعِیْنَ اَلْفًاغُفِرَ لَہٗ جس شخص نے ستّرہزار مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھا،اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ اور اس حدیث کو ذکر کرنے کے بعد نقل فرمایاہے کہ : _____________________________________________ 5؎سنن ابن ماجۃ:2/204 (3846)،باب الجوامع من الدعاء، المکتبۃ الرحمانیۃ