Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

22 - 42
صلی اللہ علیہ وسلم  ہیں جو صادق المصدوق ہیں، اصدق القائلین ہیں، ان سے بڑھ کر کون سچا ہوگا؟ ان کی بشارت ہے کہ جب بندہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھتا ہے تو:
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِاللہ میں اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ میں کوئی حجاب نہیں ہے۔ 
اس پر ایک بہت پیارا شعر یاد آیا     ؎  
نگاہِ  عشق  تو  بےپردہ    دیکھتی   ہے    اسے
خرد  کے  سامنے  اب  تک  حجابِ  عالَم  ہے
جب یہ تصور ہوگا کہ میری ہر لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُعرشِ اعظم تک جارہی ہے، اللہ تعالیٰ سے ملاقات کررہی ہے تو بتائیے مزہ آئے گا یا نہیں؟
تو روزانہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پانچ تسبیح پڑھنے سے پانچ مہینے میں پچھتر ہزار مرتبہ کلمہ پورا ہوگا۔ تو ہر پانچ ماہ بعد اپنے کسی رشتہ دار مثلاً والد کو، والدہ کو، دادا کو، دادی کو،نانا کو، نانی کو ستّر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر بخش سکتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد ہی ثواب بخشا جاتا ہے حالاں کہ زندگی میں بھی کسی کو ثواب بخش سکتے ہیں۔تو اگر روزانہ پانچ سو مرتبہ کلمہ پڑھیں گے تو ہر پانچ ماہ بعد پچھتر ہزار ہوجائے گا، ستّرہزار کسی رشتہ دار کو بخش دیں تو پانچ ہزار بچ جائے گا، چودہ مہینے  میں یہ اضافی پانچ ہزا ر جمع ہوتے ہوتے مزید ستّر ہزار ہوجائے گا جو آپ اپنے لیے جمع کرلیجیے۔تو رمضان میں ذکر بھی کیجیے اور اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی  مغفرت کا سامان بھی کیجیے۔
تلاوت کی کثرت
سرورِ عالم  صلی اللہ علیہ وسلم  رمضان کے مہینے میں حضرت جبرئیل  علیہ السلام   سے قرآن پاک کا دَور کرتے تھے ۔سید الانبیاء کا دورِ قرآن سیدالملائکہ کے ساتھ تھا، بڑے لوگ بڑے کے ساتھ کام کرتے ہیں،ایک تمام ملائکہ کا سردار اور دوسرا سارے نبیوں کا سردار، جبرئیل  علیہ السلام سارے فرشتوں کے سردار اور سرور عالم  صلی اللہ علیہ وسلم  سارے پیغمبروں کے
_____________________________________________
9؎ مشکوۃ المصابیح: 2/21  (2313)، باب ثواب التسبیح والتحمید، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter