Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

14 - 42
فرمایا آمین، پھرتیسرا قدم رکھا  اور فرمایا آمین۔صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین  نے پوچھا  کہ آج یہ کیا معاملہ ہے؟          آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبرئیل   علیہ السلام   تشریف لائے تھے اور انہوں نے  تین بددعائیں دیں جن پر میں نے  آمین کہا۔
پہلی بددعا یہ دی کہ  وہ شخص نامراد ہوجائے جو اپنے ماں باپ کوبڑھاپے میں پائے اور ان کی خدمت کرکے اپنی جنت کا انتظام نہ کرے، ایسے شخص کو اللہ نامراد کردے۔میں نے کہا آمین۔ تو جبرئیل   علیہ السلام   کی اس بددعا پر آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین بھی شامل ہوگئی۔ لہٰذا جن کے ماں باپ ابھی زندہ ہیں  اور بوڑھے ہوچکے ہیں،  آج سے عہد کرلیجیے کہ اپنے ماں باپ  کی خدمت کرکے ان کو خوش کرنا ہے۔
پھر آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ  جبرئیل نے دوسری بددعا یہ دی کہ وہ شخص نامراد ہوجائے   جو آپ کا نام سن کر آپ پر درود شریف نہ بھیجے (یعنی سید الانبیاء   صلی اللہ علیہ وسلم  کا نام مبارک سنے اور  آپ پر درود نہ بھیجے، ایسا شخص بھی نامراد ہوجائے۔) میں نے کہا آمین۔
اور تیسری بات آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے یہ فرمائی  کہ جبرئیل   علیہ السلام   نے تیسری بددعا یہ دی کہ جو رمضان المبارک کا مہینہ پائے  اور اللہ سے رو رو کر اپنی بخشش اور  مغفرت  نہ کرائے وہ بھی نامراد ہو۔  میں نے کہا آمین۔ 
لہٰذا اس رمضان میں اپنے اللہ کو رو رو کر راضی کرنے کی فکر کریں۔
روزہ کی فرضیت کا مقصد
اللہ تعالیٰ روزہ کی فرضیت کا مقصد بیان فرماتے ہیں لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ تا کہ تم متقی ہوجاؤ۔یعنی تم  کو نفس اور شیطان کی غلامی سے نکلنے کی مشق ہوجائے،  جب تم دن بھر حلال نہیں کھاؤ گے تو حرام کام یعنی گناہ کیسے کروگے؟ بتائے!پانی پینا حلال ہے یا نہیں؟  روٹی حلال ہے یا نہیں؟  لیکن اس مہینے  تم کو حلال چھڑانے کی مشق کرائی جارہی ہے تاکہ تم  حرام کو آسانی سے چھوڑ دو۔
اگر کسی کاغذ کو موڑو اور پھر چاہو کہ اس پر پڑا ہوا نشان مٹ جائے   تو دوسری طرف موڑنا پڑتا ہے۔ تو رمضان میں اللہ نے تیس  دن کے لیے ہماری طبیعت کا رُخ دوسری طرف 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter