Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

18 - 42
 بس اس مہینے کا حق میرے دل میں آج یہی آیا ہے کہ میں آپ حضرات کو رمضان کے مبارک مہینے کے لیے آج ہی سے مستعد کردوں لہٰذا نفس کے گھوڑے کی لگام زبردست ٹائٹ کردی جائے تاکہ یہ ایک مہینہ اللہ کے نام پر فدا رہے۔ ایک مہینے کے لیے ان شاء اللہ نفس مان جائے گا کہ کوئی بات نہیں، چلو مولوی صاحب کی بات مان لو، ایک مہینہ کا معاملہ ہے۔ اس کا اثر ان شاء اللہ یہ ہوگا کہ ایک مہینہ جب تقویٰ کے نور میں رہیں گے تو رمضان کے بعد بھی گناہ کی ہمت نہیں ہوگی۔ اندھیروں سے مناسبت ختم ہوجائے گی اور کیا عجب ہے کہ اللہ تعالیٰ احترامِ رمضان کے صدقے میں، تَقْوٰی فِی رَمَضَانْ کی برکت سےتَقْوٰی فِی کُلِّ زَمَانْ ہمیں دے دیں۔ جیسے حرمین شریفین میں جن لوگوں نے نظر کو بچایا اللہ نے اُن کو عجم میں بھی تقویٰ دے دیا اور تَقْوٰی فِی الْحَرَمْ ذریعہ بن گیاتَقْوٰی فِی الْعَجَمْ کا۔ ایسے ہی تَقْوٰی فِی رَمَضَانْ کو اللہ تعالیٰ سبب بنادیں گے تَقْوٰی فِی غَیْرِرَمَضَانْ کے لیے بھی اور وَفِی کُلِّ زَمَانْ کے لیے بھی، یعنی غیر رمضان میں بھی سارے عالم میں جہاں بھی رہوگے  ان شاء اللہ تقویٰ سے رہو گے۔
بتاؤ! راستہ بہت آسان ہوگیا ہے یا نہیں؟ لہٰذا سب لوگ آج ہی اپنے نفس سے ایک مہینہ کا معاہدہ کرلو اور تقویٰ کے بڑے پاور کے بلب میں رہنے کی مشق کرلو اور قبولیت کے اوقات میں دعا بھی کرتے رہو۔تو اس مہینے میں تقویٰ سے رہنے کی مشق کرلو اور اپنی نگاہوں کی اتنی زیادہ حفاظت کرو کہ پورے مہینے میں ایک نظر بھی خراب نہ ہو۔ تو اللہ کی کریم ذات سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان شریف کے اکرام کی برکت سے  ہمیں باقی کے گیارہ مہینوں میں بھی متقی بنادیں گے۔ 
رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ
اگر اللہ تعالیٰ توفیق دیں تو  کسی اللہ والے کے پاس رمضان گزار لو، تمہاری روح میں  ڈبل انجن لگ جائیں گے۔ جب ریل کوئٹہ جاتی ہے تو چڑھائی بہت ہوتی ہے، اس لیے ایک انجن آگے اورایک انجن پیچھے لگتا ہے، ایک پیچھے سے دھکا دیتا ہے اور ایک آگے سے کھینچتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی دو انجن دیئے کہ پردیس میں جارہے ہو، ممکن ہے کہ پردیس کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter