Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

13 - 42
سحری کے وقت شیطان ڈراتا ہے کہ دن بھر کیسے پار ہوگا، مغرب تک تو کھانا نہیں ملے گا، اس لیے خوب سحری ٹھونس لو، ڈبل اسٹوری بھرلو، فرسٹ فلور بھی بھرلو، سیکنڈ فلور بھی بھرلو، بیسمینٹ (basement)بھی بھرلو، چاہے دن بھر کھٹی ڈکاریں آتی رہیں، لہٰذا اتنا نہ کھاؤ، اللہ پر بھروسہ رکھو، اتنا کھاؤ جو ہضم ہوجائے تو طاقت زیادہ رہے گی۔ تجربہ کی بات کہتا ہوں کہ جن لوگوں نے زیادہ کھا لیا تاکہ دن بھر بھوک نہیں لگے، اُن کو زیادہ کمزوری محسوس ہوئی، معدے کا نظام خراب ہوگیا، دن بھر کھٹی ڈکاریں آئیں اور کمزوری زیادہ ہوئی۔ سحری کھانا سنت ہے۔ اگر اتنا ضروری ہوتا تو حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  واجب کردیتے لہٰذا سنت میں اتنی زیادہ محنت مت کرو کہ ٹھونسا ٹھونس مچادو۔ ایک کھجور کھاکر پانی پینے سے بھی سنت ادا ہوجائے گی۔ اگر سحری میں کھانے کے لیے کچھ نہ ہو یا بھوک نہ ہو تو ایک گھونٹ پانی سے بھی سنت ادا ہوسکتی ہے۔ حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  نے تو اس سنت کو اتنا آسان فرما دیا پھر آپ کیوں اتنی زیادہ زحمت فرماتے ہیں، اللہ پر بھروسہ رکھو، اللہ تعالیٰ روزے کو آسان فرمادیتے ہیں، لہٰذا گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
نامراد اور بامراد لوگ
رمضان شریف کے بعد جب عید کا چاند نظر آئے گا تو دو قسم کے لوگ ہوجائیں گے،  ایک وہ لوگ جنہوں نے آہ و زاری کرکے، گریہ و زاری کرکے،ندامت کے آنسوبہا کر اللہ پاک کو خوش اور راضی کرلیا اور اپنے گناہوں کی معاف کرالی،  یہ بخشے  بخشائے لوگ ہیں، یہ بامراد لوگ ہیں۔ اور کچھ لوگ نامراد  ہوں گے، جس دن عید کا چاند نظر آئے گا تو       ایک طبقہ ایسا ہوگا جو نامراد ہوگا، جس نے اس مبارک مہینے میں بھی گناہ نہیں چھوڑا ہوگا  اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی درخواست کرکے ان کو رو رو کر  راضی نہیں کیا ہوگا۔ 
جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین
اور حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسے نالائقوں کے لیے بددعا بھی ہے۔  ایک مرتبہ مسجد نبوی   میں آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر قدم رکھا تو  فرمایا آمین، پھر دوسرا قدم  رکھا  اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter