Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

30 - 42
ہیں۔ لیکن  اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ مجمع میں رونا حرام ہے، اگر آپ کبھی مجمع میں بیٹھے ہیں اور رونا آگیا تو ضرور    رو لیجیے، میری تقریر میں بھی بعض لوگ رونے لگتے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ اس بات کا اہتمام نہیں کیجیےکہ باقاعدہ لائٹ آف کی جارہی ہے اور لوگ دور دور سے صرف رونے کے لیے آرہے ہیں اور اس دن  ایک خاص جشن کا  سا اہتمام ہے۔
ایک خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر عالم بھی ہے اور ایک مسجد میں امام بھی ہے،وہ ستائیسویں رات کو سب کو رُلاتا ہے اور مجھ سے بھی کہتا ہے کہ تم بھی شیشے میں دیکھ کر رونے کی خاص قسم کی آواز نکال کر رونے کی مشق کرو اور دوسری عورتوں کو رُلاؤ،لیکن  مجھے یہ مشق کرنا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے۔  ایک تو ہے اصلی رونا اور ایک ہے مشقی رونایعنی  رونے کی ایکٹنگ کرنا۔ اگر یہ چیز اچھی ہوتی تو سرورِ عالم  صلی اللہ علیہ وسلم  مسجد نبوی میں طاق راتوں میں حضراتِ صحابہ کو جمع کرکے روتے اور رُلاتے۔ اگر آپ نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں ایک بار بھی ایسا کیا ہوتا تو یہ چیز چھپ نہیں سکتی تھی کیوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہمارے نبی امت کو دین پہنچانے میں بخیل نہیں ہیں۔  لہٰذا اگر یہ چیز اچھی ہوتی تو حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  ہمیں ضرور سکھاتے۔ 
دوستو! اگر آپ کو رونے کا شوق ہے تو اللہ سے گناہوں کو معاف کرانے کے لیے، مغفرت مانگنے کے لیے روؤ، اور اگر رونا نہ آئے تو رونے والوں کی شکل ہی بنالو،کیوں کہ حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتےہیں:
اِبْکُوْا فَاِنْ لَّمْ تَبْکُوْا فَتَبَاکَوْا13؎
یعنی رونے والوں کی شکل بنانے سے رونے والوں میں شامل ہوجاؤ گے۔تو اگر رونا نہ آئے تو آپ کو زیادہ غم نہیں ہونا چاہیے۔ الحمدللہ! میری مسجد لائٹ وغیرہ بند کرکے رونےجیسی چیزوں سے محفوظ ہے،اگر کسی کو رونا آتا ہے تو ہر آدمی الگ الگ روتا ہے یا رونے والوں کی شکل بناتا ہے۔
دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح
حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے ہمیں شب قدر کی طاق راتوں میں مانگنے کے لیے ایک 
_____________________________________________
13؎ سنن ابن ماجہ:446/1،(4196)،باب الحزن والبکاء، المکتبۃ الرحمانیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter