Deobandi Books

رمضان ماہ تقوی

ہم نوٹ :

21 - 42
وَمَنْ قِیْلَ لَہٗ غُفِرَ لَہٗ اَیْضاً
اور اگر کسی کو پڑھ کر ایصال ثواب کردیاجائے تو اس کی بھی مغفرت کردی جاتی ہے۔
اور دلیل میں یہ واقعہ نقل کیاہے کہ اُن کی خدمت میں ایک جوان آیا جو ولی اللہ تھا، کَانَ مَشْہُوْرًا بِالْکَشْفِ، اس کا کشف مشہور تھا، اس نے اچانک رونا شروع کردیا۔ شیخ ابن عربی نے پوچھا مَا حَضَرَ بِبُکَاءٍ، اے جوان! کیوں روتا ہے؟ اس نے کہا  انِّی اَرٰی اُمّیْ    فِی الْعَذَابِ، میں اپنی ماں کو عذاب میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ ابن عربی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں فوَہَبْتُ لِاُمِّہٖ، میں نے اس کی ماں کو ستر ہزار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ثواب ہدیہ کردیا اور دل میں اللہ سے بات کی کہ اے اللہ! یہ جو میں نے ستر ہزار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھا ہے اور ابھی تک کسی کو ایصالِ ثواب نہیں کیا یہ اس جوان اللہ والے کی ماں کو عطا کردے۔ فَضَحِکَ الشَّابُّ، بس وہ جوان ہنسا حالاں کہ شیخ کی زبان بھی ہلی نہیں تھی،دل میں اللہ تعالیٰ سے سودا کیا تھا لیکن چوں کہ  اس جوان کا کشف بہت مشہور تھا تو وہ فوراً ہنسا۔ شیخ نے پوچھا مَا ہٰذَا لِضِّحْک، کیوں ہنستے ہو؟ اس نے کہا اِنِّیْ اَرٰی اُمِّیْ فِیْ حُسْنِ الْمَآبِ، میں اپنی ماں کو جنت میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ فرماتے ہیں فَعَلِمْتُ صِحَّۃَ ہٰذَا الْحَدِیْثِ بِصِحَّۃِ کَشْفِہٖ وَصِحَّۃَ کَشْفِہٖ بِصِحَّۃِ ہٰذَا الْحَدِیْثِ6؎ میں نے اس حدیث کی صحت کو اس جوان کے کشف سے اور اس کے کشف کی صحت کو اس حدیث کی صحت سے دیکھ لیا، حدیث پر یقین تو پہلے ہی تھا لیکن اب اور بڑھ گیا۔ اس لیے عرض کرتا ہوں کہ زندگی چند دن کی ہے     ؎
نہ  جانے   بلالے    پیا  کس    گھڑی
تو   رہ  جائے  تکتی   کھڑی   کی   کھڑی
تو روزانہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پانچ تسبیح پڑھ لیجیے، یہ پچیس منٹ میں پوری ہوجائیں گی درمیان درمیان میں مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھ لیجیے اور جب لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ شروع کیجیے تو یہ مراقبہ کیجیے کہ میری لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ عرشِ اعظم تک جارہی ہے کیوں کہ بشارت دینے والے سیّد الانبیاء 
_____________________________________________
6؎ مرقاۃ المفاتیح: 3/200،باب ماعلی المأموم من المتابعۃ وحکم المسبوق، دارالکتب العلمیہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت کا ظہور 10 1
3 روزہ داروں کے لیے ایک عظیم انعام 11 1
4 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 11 1
5 سحری کھانے کی فضیلت 12 1
6 نامراد اور بامراد لوگ 13 1
9 جبرئیل علیہ السلام کی بد دعا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین 13 1
10 روزہ کی فرضیت کا مقصد 14 1
11 ایک مہینہ تقویٰ سے رہنے کی مشق 16 1
12 رمضان شریف میں صحبت اہل اللہ کا فائدہ 18 1
13 رمضان کی قدر کرلیجیے 19 1
14 رمضان کے چار خصوصی اعمال 19 1
15 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنے کی فضیلت 20 1
16 تلاوت کی کثرت 22 1
17 کثرتِ دعا کا اہتمام 23 1
18 اُجرت پر تراویح پڑھانے کا حکم 25 1
19 تلاوتِ قرآن پاک کی ایک سنت 27 1
20 اعتکاف کے ایک حکم کی عجیب و غریب شرح 27 1
21 شبِ قدر کا اعتبار ظہورِ قمر سے ہوتا ہے 29 1
22 اجتماعی ذکر میں لائٹ بند کرکے رونے کی حقیقت 29 1
23 دعائےشبِ قدر کی عالمانہ اور عاشقانہ شرح 30 1
28 رمضان کے آخری ایام کی برکتیں بھی سمیٹ لیجیے 36 1
29 عید گاہ میں نفل نماز کی ادائیگی کا مسئلہ 36 1
30 عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کریں 37 1
31 رمضان کے جانے کا افسوس نہیں کرنا چاہیے 39 1
32 رمضان کا جوش عارضی ثابت نہ ہو 39 1
37 پیش لفظ 7 1
38 رمضان سے گھبرانا نہیں چاہیے 9 1
39 کریم کی پہلی تعریف 33 23
40 کریم کی دوسری تعریف 34 23
41 کریم کی تیسری تعریف 34 23
42 کریم کی چوتھی تعریف 34 23
Flag Counter