Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

27 - 37
کوئی بھی اہم کام کرنا عقل مندی اور شجاعت کے خلاف ہے، اس لیے جب غصہ کافور ہوجائے اس کے بعد ہی سوچ سمجھ کر اور مخلص دوست احباب اور رشتہ داروں سے مشورہ کرکے کوئی اقدام کرے۔
اس کے علاوہ کچھ باتیں اور بھی ایسی ہیں جن کا اختیار کرنا مرد کے لیے بیوی کے حق کی تکمیل میں مفید ہے:
۱۔ عورت کو بے پردگی سے حتی الامکان بچائے رکھے اور غیر محرم اجنبی مردوں سے ربط و ضبط اور آمد و رفت سے منع کردے۔
۲۔ بیوی کو شوہر کے سامنے ہمیشہ زینت کے ساتھ رہنا چاہیے تاکہ اس کی نگاہ غیروں پر نہ پڑے اور اس کی طرف سے دل میں کوئی کدورت پیدا نہ ہو، اس کا حکم شریعت میں بھی کیا گیا ہے۔ بالخصوص جب شوہر سفر سے آئے تو عورت زینت اختیار کرلے۔ حضور اکرمﷺ جب سفر سے تشریف لاتے تو صحابۂ کرام ؓ کے ساتھ مدینہ سے باہر قیام کرتے تاکہ مدینہ میں عورتوں کو اطلاع مل جائے اور وہ صاف ستھری ہو جائیں۔
۳۔ بیوی کی خاطر شوہر کو بھی صاف ستھرا اور اچھے کپڑوں میں رہنا چاہیے تاکہ میلان بھی آپ کی طرف باقی رہے۔
۴۔ اگر بیوی عمدہ کپڑے اور زیورات کی بہت ہی زیادہ شوقین ہے تو بڑی حکمت سے زاہدوں کے واقعات اور اللہ کی نیک بندیوں کے قصے اور دنیا کی بے ثباتی اور آخرت کی فکر وغیرہ کی باتیں اس کے سامنے پیش کی جائیں تاکہ بے فائدہ چیزوں سے اور زائد از ضرورت سامان سے اس کی رغبت کم ہوجائے۔ اگر اس طرح اس کی رغبت کو کم نہیں کیا گیا تو اس کی یہ ہوس پورے گھر کو برباد کرسکتی ہے۔
۵۔ عورت کے سامنے کپڑے اور زیورات وغیرہ میں کوئی چیز پرائی نظر آئے تو اس کی پوری تحقیق کرلے کہ کہاں سے آئی ہے اور کیوں؟ ورنہ بگاڑ کے راستے اسی طرح شروع ہوتے ہیں۔
۶۔ کاروبار کرنے والے لوگوں کو چاہیے کہ سارا وقت اسی ادھیڑ بن میں نہ لگائے رکھیں، بلکہ کچھ وقت بیوی کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے اور ہنسنے بولنے کے لیے بھی رکھنا چاہیے۔
۷۔ بیوی اگر سلیقہ مند اور نیک ہے تو کبھی کبھار ایک آدھ جملے سے اس کی تعریف بھی کرنی چاہیے تاکہ اس کو خوشی حاصل ہو۔
۸۔ بیوی کے رمز اور اشاروں کو بھی سمجھنے کی پوری کوشش کی جائے، وہ بہت سی باتیں زبان سے نہیں کہتی البتہ اشاروں میں اور چہرے کے نازو انداز میں کہہ جاتی ہے۔
۹۔ بیوی کو اپنے بچوں کے سامنے ۔ُبرا بھلا نہ کہنا چاہیے ورنہ گھر کا لطف ختم ہوجائے گا اور بچے اپنی والدہ پر بے باک ہوجائیں گے۔
۱۰۔ بیوی بچوں کے ساتھ انتہائی الفت و محبت کے ساتھ رہنا سیکھو، پھاڑ کھانے والے شیر اور چیتے کی طرح رہنے کی عادت نہ ڈالو، نہ ہی ہر وقت حاکمانہ راج 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter