Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

12 - 37
ثواب ملتا ہے۔ پھر نکاح کرنا تو سنت ہے تو جتنی نیت اچھی ہوگی ویسا ہی ثواب ملے گا۔ اس اعتبار سے نکاح ایک ہی عمل ہے، لیکن جتنی نیتیں کی جائیں گی اتنا ثواب زیادہ ہوتا جائے گا۔
نکاح میں حسب ذیل نیتیں ہوسکتی ہیں:
۱۔ نکاح اس لیے کیا جائے کہ یہ حضور اقدس ﷺ کی سنت ہے۔ چناںچہ آپﷺ کا ارشاد ہے: اَلنِّکَاحُ مِنْ سُنَّتِيْ۔ اور نیت پر عمل کرنے سے ثواب ملتا ہے۔
۲۔ نکاح کرنے سے غلط کاریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔
۳۔ نکاح کرنے کی وجہ سے نفس قابو میں رہتا ہے اور دل کے خیالات ادھر اُدھر بھٹکنے سے اور نظر کے پراگندہ ہونے سے حفاظت ہوتی ہے۔
۴۔ حق تعالیٰ نکاح کی وجہ سے نیک اولاد عطا فرمائے اور وہ نیک کام کرے گی اور والدین کے حق میں دعا کرے گی، تو اس پر بھی ثواب ملے گا۔
۵۔ بال بچوں والے آدمی کی عبادت کا ثواب بہ نسبت غیر شادی شدہ کی عبادت کے زیادہ ہوتا ہے، تو اس ثواب کے زیادہ ملنے کی بھی نیت کرے۔
۶۔ نکاح کی وجہ سے جتنی اولاد ہوگی وہ حضور اقدسﷺ کی امت میں اضافے کا سبب ہوگا اور آپ اس پر فخر فرمائیں گے۔
۷۔ خدائے پاک ایسی اولاد عطا فرمائے جو دعوت الیٰ اللہ کی محنت کرے اور اللہ اور
 رسول کا نام اور احکامات عام اور بلند کرنے کے لیے جہاد کرے، اس سے امت کو بھی دینی نفع ہوگا اور والدین کے لیے اجر عظیم کا سبب بنے گا۔
۸۔ اگر چھوٹے بچے مرگئے تو والدین کے لیے جہنم سے نجات اور جنت میں داخلے کا سبب بنیں گے۔
اسی طرح نکاح میں جتنی زیادہ نیتیں کی جائیں گی اتنا ہی زیادہ ثواب ہوگا اور دینی دنیوی برکتیں حاصل ہوں گی۔
بے سوچے سمجھے نکاح کرنا یا صرف نفسانی خواہش اور دنیوی لذتوں کے پورا کرنے کے لیے اتنا اہم کام انجام دینا مومن اور مسلمان کی شان نہیں بلکہ یہ تو محض حیوانی مشغلہ ہوگا۔
۱۔ نکاح اور شادی کی ایک بڑی حکمت لطف و سکون کی زندگی حاصل ہونا ہے اور یہ حکمت اسی صورت میں ظاہر ہوگی جب آدمی کا ذہن بھی ان فایدوں کی طرف متوجہ ہو اور محبت و الفت کا جو مادّہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں رکھا ہے اس کو بروئے کار لاکر زندگی گزارنے کا ارادہ ہو۔
۲۔نکاح کا دوسرا ادب یہ ہے کہ علی الاعلان ہونا چاہیے چناںچہ رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے: أَعْلِنُوا النِّکَاحَ وَلَوْ بِالدُّفِّ۔ (نکاح کا اعلان کرو اگرچہ نقارہ بجا کر ہی ہو)۔ گویا چھپ چھپا کر نکاح نہ ہونا چاہیے۔ اور زنا اور نکاح میں یہی فرق ہوتا ہے کہ زنا (جوحرام ہے) چھپ چھپا کرکیا جاتا ہے اور نکاح (جو حلال ہے) وہ مجمع کے سامنے ہوتا ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter