Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

36 - 66
آپ ہی وہ شخصیت ہیں کہ جب آپ کوئی فیصلہ فرماتے تھے تو قرآنِ کریم میں اُس کی توثیق آجاتی تھی، ایسا بھی ہوتا تھا کہ آپ حضور اَکرم  ۖ  کے سامنے اپنی رائے کااِظہار فرماتے تو عین آپ کی رائے کے مطابق قرآنِ کریم میںحکم نازل ہوجاتا، بسا اَوقات ایسا بھی ہوتا کہ آپ کی زبانِ مبارک سے جو کلمات اَدا ہوتے اللہ تعالیٰ بعینہ ویسے ہی کلمات قرآنِ کریم میں نازل فرمادیتے  ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَاْئُ۔
 حضرت مولانا عبد الشکور لکھنوی آپ کے قرآنِ کریم سے تعلق اور آپ کی خدمت ِقرآن سے متعلق تحریر فرماتے ہیں  : 
(١)  آپ قرآنِ مجید کی تلاوت کے بڑے حریص تھے ،لو گوں سے پڑھوا پڑھوا کرسنا کرتے تھے، ظاہر ہے اُن کے ایسا کرنے سے کس قدر شوقِ تلاوت لو گوں میں پیداہوگیا ہوگا۔ ایک روز گشت کرتے کرتے مسجد کی طرف آئے تو دیکھا کہ کچھ  لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، عادت آپ کی یہ تھی کہ عشا کے بعد لو گوں کو مسجد سے باہر کر دیتے تھے، ہاں اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو تواُس کو چھوڑ دیتے تھے، آپ نے دریافت کیا کہ یہ لوگ کون ہیں اور کیوں بیٹھے ہیں  ؟  معلوم ہوا کہ اُبی بن کعب اور اُن کے ساتھ چند لوگ اور ہیں جو اللہ کا ذکر کر رہے ہیں، یہ سن کر آپ اُن کے پاس بیٹھ  گئے اور باری باری ہر ایک سے قرآنِ شریف پڑھوانا شروع کیا ،اَبو سعید مولائے اَبوسعد کہتے ہیں کہ سب سے آخر میں میری باری آئی تو میرے اُوپر اُن کا رُعب غالب آگیا اور زبان بند ہوگئی ،اِس کو اُنہوں نے محسوس کر لیا اور فرمایا اچھا تم دُعا مانگ لو۔ (طبقات ج ٣) 
(٢)  خود نمازِ فجر میں بڑی سورتیں پڑھتے تھے تاکہ لوگ آپ کی قراء ت سن کر  سیکھ لیں۔ 
(٣)  رمضان ١٤ھ میں نمازِ تراویح کورائج کیا اور تمام صوبوں کے حکام کو اِس کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter