Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

23 - 66
قسط  : ٢
فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت
(حضرت مولانا محمد اِدریس صاحب اَنصاری رحمة اللہ علیہ  )
مال کی قربانی  : 
(١)  دُنیا میں جان کے بعد مال ہی کا درجہ ہے اِنسان جو کچھ کرتا ہے اِسی کی خاطر کرتاہے  لیکن  لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہِ  کے اِقرار کرنے والے اِس کو بھی سچ سمجھتے تھے چنانچہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے جب ہجرت کااِرادہ فرمایا اور کفارِ قریش کو آپ کی ہجرت کا علم ہوا تو یہ لوگ  آپ کے پاس پہنچے اور کہنے لگے جب تم مکہ میں آئے تھے اُس وقت فقیر تھے اور کوئی تم کو پوچھتا بھی نہ تھا  تم ذلیل بے عزت تھے کوئی تم کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھتا تھا اب تم نے جتنی دولت جمع کی وہ ہمارے ہی اَندر رہ کر کمائی ہے اور ہمارے اَندر رہ کر جو تم نے مال کمایا ہے اُسی کے باعث تمہاری عزت بھی بنی ہے اب تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے مال و جان دونوں کوہم سے صحیح سالم بچاکر لے جاؤ توخدا کی قسم یہ ہر گز نہیں ہو سکتا، اِس پر حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے اُن سے فرمایا بتلاؤ تمہارا منشاء کیا ہے اگر میں تمام اپنی کمائی ہوئی دولت تمہارے حوالے کر دُوں اور تم کو اُس کا مالک اور مختار بنادُوں پھرتو تم کو میرے جانے کا اِعتراض نہ ہوگا  ؟  کفار ِ قریش نے کہا ہاں پھر ہم کو کو ئی اِعتراض نہیں، اِس پر حضرت صہیب نے فرمایا جاؤ میں نے اپنا تمام مال تم کو دیا پھر اِن کو اپنے ساتھ لے گئے اورمکہ کے اَندر کسی مقام پرلے جا کر فرمایا کہ یہاں سے کھودو، اُنہوں نے کھودا تو وہاں سے اُن کاخزانہ مد فون تھا جب سب کچھ نکل آیا  تو یہ تمام اُن کے حوالے کیا اور ایک عورت کا پتہ بتلایاکہ میرے زیورات اُس کے پاس اَمانت رکھے ہیں وہ بھی میں نے تم کو دیے تم وہاں سے لاکر اپنے اَخراجات میں جس طرح چاہو اُنہیں صرف کر دینا۔ 
اِس کے بعد حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے مدینہ کاراستہ اِختیار کیا اور قبا میں حضور  ۖ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter