Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

19 - 66
 (  سلسلہ نمبر  :  ٢  )
''خانقاہِ حامدیہ'' کی جانب سے اَنوارِ مدینہ میں شیخ الاسلام حضرت اَقدس مولانا سیّد حسین اَحمد مد نی قدس سرہ العزیز کی تقاریر شائع کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے   حضرتکے متوسلین و خدام سے اِلتماس ہے کہ اگر اُن کے پاس حضرت کی تقاریر ہوں تواِدارہ کو اِرسال فرما کر عندالناس مشکور اور عنداللہ ماجور ہوں۔(اِدارہ)
ذکراللہ  اور  وصول اِلی اللہ کی صورتیں
(  شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مد نی  ) 
شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مدنی قدس اللہ سرہ العزیز نے ٢٧رمضان المبارک ١٣٧٥ھ کو بانسکنڈی میں ذاکر و شاغل مریدوں کو خلافت واِجازتِ بیعت عطا فرماتے ہوئے یہ تقریر اِرشاد فرمائی،یہ چند جواہر پارے     راہ روانِ سلوک کے لیے مشعلِ راہ ہیں سلوک و طریقت کے متعلق بہت سے شکوک وشبہات کا اِن سے قلع قمع ہو جاتا ہے۔ 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَکَفٰی وَ سَلَام عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ  ! 
میں سلوک وتصوف کے متعلق کچھ کہنا چاہتاہوں مگر ضعف کی وجہ سے آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجیدمیں ''اِحسان ''کی بہت تعریف کی ہے  :
(اِنَّ رَحْمَةَ اللّٰہِ قَرِیْب مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ)( اُولٰئِکَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْہُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزَ عَنْ سَیِّئَآتِھِمْ)( لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰی وَزِیَادَة)  (اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ) 
اور بہت سی آیات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے اِحسان اور محسنین کی تعریف فرمائی ہے جس سے اِحسان کا مقصود و مطلوب ہونامعلوم ہوتا ہے۔ اِس کی اہمیت کے پیش ِنظر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter