Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

6 - 66
درسِ حدیث 
حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' 	کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
آخرت کی پیشی اور سوالات
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
حضرت اِبن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فر ماتے ہیں کہ آقائے نامدار  ۖ  نے فرمایا کہ نہ ہٹیں گے دو قدم اِبن آدم کے قیامت کے دن اپنے رب کے در بار سے جب تک پو چھ نہ لیا جائے پانچ چیزوں سے یعنی جب تک پانچ سوال نہ پو چھے جائیں گے وہ ہٹے گا نہیں۔ 
٭  پہلا سوال یہ ہوگا کہ جو''عمر'' آپ کو دی گئی تھی اُس کو کس چیز میں فناکیا، کس چیز میں کھپایا  کن کن کاموں میں صرف کیا  ؟  یہ بہت مشکل سوال ہے، عمر کے ہر لمحہ کا محاسبہ سامنے آئے گا  !  !
 اِنسان کو چاہیے کہ بے فائدہ اور نا جائز کاموں کو ترک کر دے، وہی کام کر تا رہے جس میں نفع ہو کاروباری حضرات بھی وہ کام نہیں کرتے جن میں خسارے کا اَند یشہ ہو، یہاں تک کہ کوئی بہترین سے بہترین کتاب ہو لیکن اُس کے چھپانے میں تاجر کو نفع نہ ہو تو وہ چھپوانے سے اِنکار کر دیتے ہیں۔    جس طرح اِنسان دُنیاوی معاملات میں نفع مندی کی خواہش اور آ رزو رکھتا ہے اِسی طرح اُسے چاہیے کہ وہ آخرت کے بارے میں بھی سو چتا رہے ایسا نہ ہوکہ حشر میں ذلیل و خوار ہوجائے۔آنحضرت  ۖ  کے اِس اِرشاد مبارک کامنشاء یہی ہے کہ اِنسان ہر چیز کو تو لے، جا نچے فائدہ ہو توکرے ور نہ چھوڑ دے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter