ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٢٢ رجب المرجب ١٤٣٧ھ/٣٠اپریل ٢٠١٦ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں سالانہ اِمتحانات منعقد ہوئے اور ٢٧رجب المرجب سے جامعہ میں سالانہ تعطیلات ہو گئیں۔ ٢٩ رجب ١٤٣٧ھ/٧مئی ٢٠١٦ء کو اِمتحانی مرکزجامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات منعقد ہوئے جس میں جامعہ کے کل 167 طلباء نے شرکت کی ۔ ٦ شعبان المعظم١٤٣٧ھ /١٤مئی ٢٠١٦ء بروز ہفتہ سے حسب ِسابق جامعہ مدنیہ جدید میں اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمدحسن صاحب مدظلہم نے دورۂ صرف ونحو کا آغاز کیا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،٢جون کو دورہ کا اِختتام ہوگا،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ ٦ شعبان المعظم /١٤مئی کوجامعہ مدنیہ جدیدمیں ''علوم الحدیث کا اِبتدائی تعارف'' کے عنوان سے ٧روزہ کورس کا اِنعقاد ہوکربخیر وخوبی اَنجام پایا،والحمد للہ ۔ ٦ شعبان المعظم١٤٣٧ھ /١٤مئی ٢٠١٦ء بروز ہفتہ سے جامعہ مدنیہ جدید میں علماء و طلباء کے لیے جامعہ کے فاضل مولانا ذیشان صاحب چشتی کی زیر نگرانی کمپیوٹر کورس کا آغاز ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء نے شرکت کی،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔