ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر١٠ ( قسط :٦) ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل اور اِسلامی تعلیمات و اِشارات ( حضرت اَقدس مولاناسیّد محمد میاں صاحب ) توسیع بیت المال : یہ عنوان اِیجادِ بندہ ہے مگر جو مدَّات ذکر کیے جا رہے ہیں وہ بیت المال کے مسلَّمہ مدَّات ہیں اِن کی تشریح آپ ملا حظہ فرمائیں گے تو اِس عنوان کی مو زو نیت کے متعلق آپ خود فیصلہ کر سکیں گے۔ اگر کسی قدیم مفہوم کو سمجھانے کے لیے کسی جدید اِصطلاح کااِستعمال کرنا ممنوع نہیں ہے تو ''توسیع بیت المال'' کے لیے قومیانے یاقومی ملکیت میں دے دینے کی اِصطلاح ممنوع نہیں ہونی چاہیے۔