Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

7 - 66
٭  دُوسرا سوال یہ ہو گا کہ'' جوانی'' میں (جبکہ تجھ میں بہت زور اور طاقت تھی) کیا کیاتھا  ؟ کن چیزوں میں جوانی کے اَوقات صرف کیے  ؟  کیا وہ کام کرتا رہا جن کے کرنے پر بشارتیں دی گئی تھیں  یا  اُن کاموں میں لگا رہا جن کے کرنے والا مستحق ِ عذاب ہوتا ہے۔
 ایک روایت میں ہے کہ قیامت کے دن جب عرش کے سوا کہیں سایہ نہ ہو گا سات طرح کے آدمی عرش کے سائے کے نیچے ہوں گے ،اُن میں سے ایک وہ جس کی نشو ونما اللہ کی یادمیں ہوئی ہو جس نے جوانی خدا کی یاد میں، اَحکام کی تعمیل ، شریعت کی پابندیوں میں گزاری ہو۔ اَفسوس ہے کہ ہمارا زمانۂ جوانی کھیل کود میں گزر جاتا ہے، ہم یہی خیال کرتے ہیں کہ جوانی کازمانہ کھیلنے کاہے حالانکہ یہ خیال سراسر غلط ہے ،اِنسان اِس زمانہ میں مضبوط ہوتا ہے عبادت اچھی طرح بجالا سکتا ہے، بڑھاپے میں سینکڑوں عوارض پیدا ہوجاتے ہیں۔ 
٭  تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا  ؟ 
٭  اور چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا  ؟  کیا جائز طرح سے کمایا  یا  چوری رشوت اور دیگر نا جائز ذرائع سے حاصل کیا، حاصل کرنے کے بعد کن چیزوں پر خرچ کیا، کیا خواہشاتِ نفسانی پورا کرنے میں صرف کیا  یا  بیواؤں، غریبوں وغیرہ کی اِمداد پر خرچ کیا  ؟  بخل اِختیار کیاتھا  یا  سخاوت  ؟  غرض ہر طرح سے سوال ہو گا۔آج کل ہم مال حاصل کرنے میں اِس قدر منہمک ہیں کہ خدا اور     رسول  ۖ  کے اِرشادات کا ذرّہ بھر لحاظ نہیں رہتا، جائز ہویا ناجا ئز ہم بس سمیٹتے چلے جاتے ہیں اور پھر خرچ بھی اُن اُمور پر کرتے ہیں جن سے خدا اور رسول نے منع فرمایا ہے۔ حج، زکوة اور دیگر اچھے اچھے کاموں پر خرچ کرنے میں بخل کرتے ہیں مگر نا جائز اُمور میں بے تحاشا خرچ کر ڈالتے ہیں۔
 اللہ ہمیں مال جائز ذرائع سے کمانے اور مناسب جگہوں پر خرچ کرنے کی توفیق دے۔ 
٭  پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں ہوگا کہ جو پڑھا تھا اُس پرکیاعمل کیا  ؟   ١    دُوسروں کو کیا بتایا اور خود کیا کیا  ؟  کتابوں میںایسے عالِم کی بہت خر ابیاں لکھی ہیں جو بے عمل ہوتا ہے، علم کے 
  ١    مشکوة شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٥١٩٧
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter