Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

34 - 66
اِتنی بات کرکے آپ منبر شریف سے اُتر آئے، آپ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ایک قریشی عورت آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی اَمیر المومنین آپ نے لوگوں کو چارسو درہم سے زیادہ مہر مقرر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ آپ نے فرمایا توکیا ہوا  ؟  وہ کہنے لگی  اَوَ مَا سَمِعْتَ مَا اَنْزَلَ اللّٰہُ فِی الْقُرْآنِ کیا آپ نے وہ حکم نہیں سنا جو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں اُتارا ہے  ؟  آپ نے پوچھا وہ کیا حکم ہے  ؟  وہ بولی کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کا یہ اِرشاد نہیں سنا  :  (وَاٰتَیْتُمْ اِحْدٰہُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوْا مِنْہُ شَیْئًا اَتَأْخُذُوْنَہ بُہْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا )اگر تم ایک بیوی کے بدلے دُوسری بیوی سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور اُن میں سے ایک کو ڈھیر سارا مہر دے چکے ہوتو اِس میں سے کچھ واپس نہ لو، کیا تم بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے (مہر) واپس لو گے  ؟ 
 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سنا تو فورًا اللہ کے حضور میں عرض کیا کہ یا اللہ  !  عمر  کو معاف فرما، ہر آدمی (اپنے معاملہ میں) عمر سے زیادہ سمجھ دار ہے، پھر آپ راستے ہی سے واپس پلٹے، منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا لو گو  !  میں نے تمہیں عورتوں کامہر چار سو درہم سے زیادہ مقرر کرنے سے منع کیا تھا اب میں یہ حکم دیتاہوں کہ جو شخص بھی خوش دلی کے ساتھ اپنے مال میں سے جتنا مال بھی مہر میں دینا چاہے وہ دے دیا کرے۔ ''  ١  
(٣)  حضرت مولانا عبد الشکور فاروقی لکھنوی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں  : 
''(حضرت عمر فاروق   ) ایک شب کو گشت کر رہے تھے، ایک گھر سے گانے کی آواز آئی پشت کی دیوار سے چڑھ کر آپ گھر کے اَندر گئے تو دیکھا کہ ایک شخص ہے جس کے پاس ایک عورت بھی بیٹھی ہوئی ہے اور شراب بھی رکھی ہوئی ہے، آپ نے فرمایا  :  اے دُشمن ِدین  !  کیا تو یہ سمجھتا تھا کہ باوجود اِن معاصی کے اللہ تیری ستر پوشی 
  ١  مناقب عمر  للامام اِبن الجوزی  ص ١٤٩  طبع دارُالکتب العلمیہ بیروت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter