Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

25 - 66
نے کہا اُمیہ کا ایک غلام ہے جس کا نام بلال ہے وہ مسلمان ہو گیاہے، اُس کے مالک نے اُس کو بہت سمجھایا کہ تو اِس دین کوچھوڑ دے لیکن اُس نے نہ مانا آخر اُس کا مالک اُس کو یہ سزا دیتا ہے کہ دن چڑھتے ہی اُس کے بدن میں کیکر کے کانٹے چبھواتا ہے اور جب دو پہر ہو جاتی ہے تودھوپ میں اُس کو تپتی  ہوئی زمین پر چت لٹا کر سر سے پاؤں تک اُس کے بدن پر گرم گرم پتھر رکھوا دیتا ہے اور پھر اُس کے چاروں طرف آگ جلوا دیتا ہے تاکہ دھوپ کی گرمی اور آگ کی گرمی کی وجہ سے اُس کو زیادہ تکلیف پہنچے اور رات کے وقت اپنے مکان میں بند کر کے اپنے غلاموں کو کہہ دیتاہے کہ تمام رات باری باری سے اِس کو مارا کرو، تواَب رات ہو گئی ہے اور بلال کو سزا مِل رہی ہے اور جو کچھ آپ سن رہے ہیں اُسی مظلوم غلام کے رونے کی آواز ہے ۔ 
حضرت صدیق ِ اکبر رضی اللہ عنہ اِس سارے قصے کو سن کر نہایت ہی دلگیر ہوئے اور اپنے مکان پر واپس آگئے، صبح ہوتے ہی اُمیہ کے مکان پر پہنچے اور اُس سے کہا بھلے آدمی خدا سے ڈر اور اِس غلام پر اِتنا ظلم نہ کر، آخر اِس کی خطا کیا ہے  ؟  اے اُمیہ  !  اِس غلام کو غنیمت جان اوراِس کے ساتھ اِحسان کر تاکہ آخرت میں تیرے کام آئے، اُمیہ نے کہا جاؤ ہم تمہاری آخرت کو نہیں مانتے اور کہاں سے معلوم  ہوا کہ یہ دین سچا دین ہے اور بالفرض اگر سچا بھی ہے تو میرے ہاں کسی چیز کی کمی نہیں جو میں آخرت کی موہوم (بغیر دیکھی) نعمتوں پر فریفتہ ہوجاؤں۔ حضرت صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ نے اُس کو دوبارہ پھر سمجھایا اور نصیحت کی کہ میرا کہا مان لے اور اِس بے چارے مسکین پر رحم کر، تب اُمیہ نے کہا اگر تم اِس پر ترس کھاتے ہو تو تم بھی مالدارہو اور آخرت پر تم اِعتقاد بھی رکھتے ہو ثواب کماؤ اور اِس غلام کو مجھ سے خرید لو۔ حضرت صدیق ِ اکبر رضی اللہ عنہ کا تو یہ پہلے منشا ء تھا آپ نے یہ بات سن کر فرمایا ہاں میں اِس کے خریدنے کو تیار ہوں بول کیا مانگتاہے تو جو بھی مانگتاہے تو جو بھی مانگے گا وہ میں تجھ کو اِس کی قیمت میں اَدا کروں گا۔ اُمیہ نے کہا میاں جاؤ بھی تم اِس کو کیا خریدو گے۔ حضرت اَبو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو مانگ کر تو دیکھ جو کچھ تو مانگے میں اَدا کروں گا اور میں ہر طرح تیار ہوں۔ اُمیہ نے کہا اچھا اگر تم اِس کو خریدنا چاہتے ہو تواپنے غلام نسطاس رُومی کو اِس کے بدلہ میں دے دو اور نسطاس حضرت اَبو بکر رضی اللہ عنہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter