Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016

اكستان

42 - 65
بوسینیا ،چیچنیا، ہرزے گوینا اورمتعدداَفریقی ملکوں میں جو مسلمانوں کی جان،مال اور عزت وآبرو پر بے تحاشا ڈاکے ڈالے گئے وہ بھی صلیبیت کے ہی نام پر تھے حالانکہ اِن سب کے بر خلاف اِسلام نے اپنے تمام تر تاریخی مراحل میں اپنی صاف شفاف اور روشن تعلیمات کے ذریعے اِنسانی قلوب کو مسخر کیا۔ عقائد، عبادات، اَخلاق، معاملات، جنگ و اَمن کے دوران دی جانے والی اُس کی ہدایتیں،غلبہ اور فتح کے دوران اُس کی انسانیت نوازی پر مبنی تعلیم اوراُس کے مبنی براِنصاف سیاسی نظام نے لوگوں کو ہر دور میں اپنی جانب مائل کیا اور وہ اُس کی صداقت و حقانیت کے قائل ہوکر حلقہ بگوشِ اِسلام ہوتے رہے،اِسلامی قلمرو میں جو دُوسرے مذاہب کو ماننے والی قومیں رہتی تھیںاُنہیں پوری اَمان ملتی تھی،ایسی ،جیسی اُن کے اپنے ہم مذہب بادشاہ بھی نہیں دیتے تھے۔
اِسلامی دعوت کی تاریخ اور فرضیت ِجہادکے اَسباب  :
اِسلام کے مزاج میں سلامتی اور صلح جوئی کا عنصر شامل ہے تو پھر اُس نے جہاد کو  فرض کیوں قرار دیا  ؟ 
یہ ایک اہم سوال ہے اور اِس کا جواب ہمیں اِسلام کے بالکل اِبتدائی دور،نبی پاک  ۖ  کی سیرتِ مبارکہ،خلفاے راشدین ،دیگر اَصحاب و تابعین اور موجودہ اِسلامی تاریخ سب کو سامنے  رکھتے ہوئے تلاش کرنا ہوگا،ویسے یہ تو ایک واضح سچائی ہے کہ باوجودیکہ کم و بیش ایک ہزار سال تک مسلمانوں نے دُنیا کے ایک بڑے حصے پر حکومت کی لیکن آج بھی اُن کی تعداددُنیا کی مجموعی آبادی کا زیادہ سے زیادہ ٢٢فیصدہے یعنی سات اَرب میں سے ایک اَرب ستر کروڑ کے لگ بھگ،یہ بھی اِس حقیقت کی واضح دلیل ہے کہ مسلمانوں نے دین کی اِشاعت میں زبردستی سے کام نہیں لیاکیونکہ اگر وہ چاہتے تو کم اَزکم اپنی سیاست کے عروج کے زمانے میں تو ایسا کرہی سکتے تھے کہ دُنیا بھر کی قوموں کو  شمشیر کی نوک پر اِسلام کے دائرے میں داخل کرلیتے مگر اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔
(١)  بعثت کے بعد نبی پاک  ۖ  مکہ میں تیرہ سال تک مقیم رہے،اِس دوران آپ نے مکہ والوں کو توحید،رسالت اور قرآنی و اِسلامی تعلیمات کو قبول کرنے کی دعوت دی،اِس دوران مکہ کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 7 1
5 آقائے نامدار ۖ کی دُنیاسے بے رغبتی 7 4
6 دُنیا گزارے کی جگہ ہے محبت کی نہیں : 8 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 7
9 قومی مصارف اور ذرائع آ مدنی....... کتاب اللہ کے اِشارات : 10 7
10 نیکی : 10 7
11 دُوسری ضرورتیں اورمَداتِ آمدنی : 12 7
12 تناسب : 15 7
13 دفاعی مصارف اور ذرائع آمدنی : 16 7
14 حکومت ِاِسلامیہ ، پوری دُنیا کی قیادت : 16 13
15 اَقلیتوں پر بوجھ نہیں ڈالا گیا : 18 13
16 اِسلام کیا ہے ؟ 20 1
17 خاص وقتوں کی خاص دُعائیں 20 16
18 قصص القرآن للاطفال 24 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 24 18
20 ( ہاتھی والوں کا قصہ ) 24 18
21 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 28 1
22 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 28 21
23 اِبتدائی تعلیم : 28 21
24 روانگی دیو بند و آغاز ِ عربی : 29 21
25 دارُالعلوم دیو بند میں علمی اِستفادہ : 29 21
26 اَسا تذۂ کرام : 30 21
27 زمانہ ٔ طالب علمی میں خصوصی شغف : 31 21
28 مد ینہ منورہ میں درس و تد ریس : 32 21
29 صدارت دارُالعلوم دیو بند : 34 21
30 درسِ حدیث : 34 21
31 خصوصیاتِ سنن تر مذی : 35 21
32 سلسلہ سند ِ حدیث : 35 21
33 کیا اِسلام کی اِشاعت میں جبر و اِکراہ کا دخل ہے ؟ 38 1
34 کیا دین ِمسیحی میں قتال کا تصور نہیں ؟ 40 33
35 یہودیت اور تشدد پسندی : 40 33
36 ایک اور واقعہ : 53 33
37 بقیہ : قرآن کے پیارے قصے 57 18
38 گلدستہ ٔ اَحادیث 58 1
39 حضور ۖ ہر مہینہ تین روزے رکھا کرتے تھے : 58 38
40 نبی اَکرم ۖ روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 62 1
42 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter