Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016

اكستان

8 - 65
ہے کہ دُوسرے سے سُنوں (پڑھنے میں الگ لطف ہوتا ہے سننے میں الگ) آپ نے تلاوت شروع کی سورۂ نساء کا پاؤ سے کچھ زیادہ پڑھا، ایک آیت(فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا) پر پہنچے تو آنحضرت  ۖ  نے فرمایا بس کافی ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا تو آقائے نامدار  ۖ کے آنسو جاری تھے۔ آپ کاآنحضرت  ۖ کے گھر بہت آنا جانا رہتا، حضور  ۖ نے آپ کو یہ علامت بتلادی تھی کہ جب پردہ اُٹھا ہوا دیکھو تو آسکتے ہو آواز دینے اِطلاع کرنے اور اِجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے  آپ کی والدہ صاحبہ بھی حضور  ۖ کے مکان میں بہت آیا جا یا کرتی تھیں۔ 
حضرت اَبوموسٰی اَشعری رضی اللہ عنہ جب یمن سے آئے تو حضرت اِبن مسعود رضی اللہ عنہ  کا حضور  ۖ کے مکان پرکثرت سے آنے جانے سے کافی دن یہی سمجھتے رہے کہ حضور اکرم  ۖ  کے رشتہ دار ہیں۔ غرض حضور اکرم  ۖ کے بہت بڑے محبوب اور معتمد علیہ تھے، وہ فرماتے ہیں کہ حضور  ۖ  ایک چٹائی پر آرام فرما رہے تھے جب بیدار ہوئے تو جسدِ اَطہر پر چٹائی کی بناوٹ کا اَثر تھا، بدن مبارک پرنشان پڑ گئے تھے، آپ کی طبیعت پر بڑا اَثر ہوا اور عرض کیا کہ حضور ہمیں حکم دیتے تاکہ جناب کے لیے عمدہ فرش بچھاتے، آقائے نامدار  ۖ نے اِرشاد فرمایا  :  مَا لِیْ وَلِلدُّنْیَا   ١  مجھے دُنیا سے کیا واسطہ، میری اور دُنیا کی مثال توایسی ہے جیسے کوئی سوا رہو اور سفر کر رہا ہو اور وہ کسی درخت کے سایہ تلے سُستا کر پھر چلا جائے اور درخت کوچھوڑ جائے۔ 
غور کیجیے  !  اِس مثال میں بھی خاص لطافت ہے، وہ یہ کہ سوار آد می چھوٹے سفرمیں زیادہ سامان ساتھ نہیں لیتا، یہ اُس زمانہ کا بھی دستور تھا تو دُنیا کا سفر بھی گویا آپ  ۖ  نے مختصر وقت کا بتلایا اور تشبیہ بھی سوار کے سفر سے دی یعنی آدمی اگر آخرت پر نظر رکھے توبہت ہی کم سامان کافی ہو سکتا ہے۔ 
دُنیا گزارے کی جگہ ہے محبت کی نہیں  :
آقائے نامدار  ۖ نے مختلف موقعوں پر مختلف مثالوں سے یہ سمجھایا ہے کہ دُنیا محبت کے 
   ١   مشکوة شریف کتاب الرقاق  رقم الحدیث ٥١٨٨

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 7 1
5 آقائے نامدار ۖ کی دُنیاسے بے رغبتی 7 4
6 دُنیا گزارے کی جگہ ہے محبت کی نہیں : 8 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 7
9 قومی مصارف اور ذرائع آ مدنی....... کتاب اللہ کے اِشارات : 10 7
10 نیکی : 10 7
11 دُوسری ضرورتیں اورمَداتِ آمدنی : 12 7
12 تناسب : 15 7
13 دفاعی مصارف اور ذرائع آمدنی : 16 7
14 حکومت ِاِسلامیہ ، پوری دُنیا کی قیادت : 16 13
15 اَقلیتوں پر بوجھ نہیں ڈالا گیا : 18 13
16 اِسلام کیا ہے ؟ 20 1
17 خاص وقتوں کی خاص دُعائیں 20 16
18 قصص القرآن للاطفال 24 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 24 18
20 ( ہاتھی والوں کا قصہ ) 24 18
21 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 28 1
22 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 28 21
23 اِبتدائی تعلیم : 28 21
24 روانگی دیو بند و آغاز ِ عربی : 29 21
25 دارُالعلوم دیو بند میں علمی اِستفادہ : 29 21
26 اَسا تذۂ کرام : 30 21
27 زمانہ ٔ طالب علمی میں خصوصی شغف : 31 21
28 مد ینہ منورہ میں درس و تد ریس : 32 21
29 صدارت دارُالعلوم دیو بند : 34 21
30 درسِ حدیث : 34 21
31 خصوصیاتِ سنن تر مذی : 35 21
32 سلسلہ سند ِ حدیث : 35 21
33 کیا اِسلام کی اِشاعت میں جبر و اِکراہ کا دخل ہے ؟ 38 1
34 کیا دین ِمسیحی میں قتال کا تصور نہیں ؟ 40 33
35 یہودیت اور تشدد پسندی : 40 33
36 ایک اور واقعہ : 53 33
37 بقیہ : قرآن کے پیارے قصے 57 18
38 گلدستہ ٔ اَحادیث 58 1
39 حضور ۖ ہر مہینہ تین روزے رکھا کرتے تھے : 58 38
40 نبی اَکرم ۖ روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 62 1
42 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter