ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) آقائے نامدار ۖ کی دُنیاسے بے رغبتی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ ۖ پر اِیمان لانے والوں میں سے بہت قدیم صحابی ہیں نہایت ذہین تھے علمی اِعتبار سے اِتنے بلند کہ خلفاء ِ اَربعہ کے بعداِن ہی کا مقام ہے یعنی حضرت اَبو بکر صدیق حضرت عمر فاروق حضرت عثمانِ غنی حضرت علی رضی اللہ عنہم کے بعد علمی اِعتبارسے اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام ہے۔ آپ ہی کی ذاتِ گرامی پر فقۂ حنفی کا دار و مدار ہے یا پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ وحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فتاویٰ اور قضایا ہیں، یہ تینوں ذاتیں ایسی ہیں جن پر مذہب ِ حنفی کااِنحصار ہے۔ آپ آنحضرت ۖ کے بہت بڑے فدا کار اور جان نثار تھے، آنحضرت ۖ کوبھی آپ سے بہت محبت تھی آپ قرآنِ پاک پڑھنے میں حضور اَکرم ۖ سے بہت مشابہت رکھتے تھے ایک دفعہ حضور ۖ نے قرآنِ پاک پڑھنے کا حکم دیا تو عرض کیاآپ پر ہی تو قرآن نازل ہوا ہے آپ ہی کو میں پڑھ کر سناؤں ؟ گویا سنانے کی ہمت نہ ہوئی، آپ نے اِرشاد فرمایا پڑھو میرا جی چاہتا