ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016 |
اكستان |
|
اِسلام کیا ہے ؟ ( حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ ) خاص وقتوں کی خاص دُعائیں حضور ۖ نے بہت سی دُعائیں خاص وقتوں اور خاص موقعوں کے لیے بھی تعلیم فرمائی ہیں اُن میں سے چند جوروز مرہ کی ہیں یہاں درج کی جاتی ہیں خدا توفیق دے تو اِن کویاد کر کے مو قع پرپڑھنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔ (١) جب صبح ہوتوکہے : اَللّٰہُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیٰ وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ۔ ''اے اللہ ! تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اورتیرے حکم سے شام کی اور تیرے حکم سے زندہ ہیں اور تیرے حکم سے مریں گے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ '' (٢) اِسی طرح جب شام ہو تو کہے : اَللّٰہُمَّ بِکََ اَمْسَیْنَا وَبِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیٰ وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔ ''اے اللہ ! تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے ہیں اور تیرے حکم سے مریں گے اور پھر تیری ہی طرف اُٹھ کر جا نا ہے۔ '' (٣) جب سونے کے اِرادے سے بستر پر لیٹ جائے تو کہے : اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْٰیٰ۔ ''اے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ مرنا اور جیناچاہتا ہوں۔ '' (٤) جب سو کر بیدار ہو تو کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانِیْ بَعْدَ مَا اَمَا تَنِیْ وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔