Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016

اكستان

16 - 65
 ''راہِ خدا میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔''  ١
حکومت ِاِسلامیہ ، پوری دُنیا کی قیادت  :
ممکن ہے اِس کو دراز نفسی سمجھا جائے مگر حقیقت یہی ہے کہ قرآنِ حکیم نے اُمت ِ اِسلامیہ کے جو فرائض تجو یز کیے ہیں مسلمان اُن سے اُسی وقت عہدہ برا ہو سکتے ہیں جب پوری دُنیا کی قیا دت اور بین الا قوامی لیڈرشپ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہو اِسی لیے قرآنِ حکیم نے صرف اِتنی طاقت کو کافی نہیں سمجھا جومُلک کی حفاظت کر سکے بلکہ حکم یہ ہے  : 
''جہاں تک تمہارے بس میں ہے قوت پیدا کر کے اور گھوڑے تیار رکھ کر دُشمنوں کے مقابلہ کے لیے ایسا ساز و سامان مہیا کیے رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے دُشمنوں اور خود اپنے دُشمنوں پر اپنی دھاک بٹھائے رکھو، نیز اُن لو گوں کے سوا اَور وں پر بھی جن کی تمہیں خبر نہیں، اللہ اُنہیں جا نتاہے۔ '' (  سورۂ اَنفال  آیت  :  ٥٩) 
تمام دُنیا کی قیادت مسلمانوں کے لیے اَجنبی بات نہیں ہے، کم و بیش ایک ہزار سال تک مسلمانوں کو یہ منصب حاصل رہا ہے سا تویں صدی ہجری (تیرھویں صدی عیسوی) میں مشہور مورٔخ اِبن خلدون نے تنبیہ کی تھی کہ پرتگیز بھی اپنی طاقت بڑھا رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ مسلمانوں کے مقابلہ پر آجا ئیں ۔ (مقدمہ اِبن خلدون  ص ٢٥٢  قیادة الاسا طیل) 
دفاعی مصارف  اور  ذرائع آمدنی  :
بہر حال تمام دُنیاکی قیادتِ عا مہ سنبھا لنے کے لیے جس طاقت کی بھی ضرورت ہے اُس کے لیے دولت کہاں سے آئے گی  ؟  کسی خوش فہم کو مطمئن نہ ہونا چاہیے کہ تر قیاتی منصوبوں یادفاعی اِستحکام کے مصارف ملک  کے غیر مسلم با شندوں سے وصول کیے جائیں گے قرآنِ حکیم اِس نا اَنصافی کی اِجازت نہیں دیتا، قرآنِ حکیم خصوصیت سے مسلمانوں کو مخاطب کر کے ہدایت دے رہا ہے  : 
  ١   سورۂ بقرہ آیت  :  ١٩٥

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 7 1
5 آقائے نامدار ۖ کی دُنیاسے بے رغبتی 7 4
6 دُنیا گزارے کی جگہ ہے محبت کی نہیں : 8 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 7
9 قومی مصارف اور ذرائع آ مدنی....... کتاب اللہ کے اِشارات : 10 7
10 نیکی : 10 7
11 دُوسری ضرورتیں اورمَداتِ آمدنی : 12 7
12 تناسب : 15 7
13 دفاعی مصارف اور ذرائع آمدنی : 16 7
14 حکومت ِاِسلامیہ ، پوری دُنیا کی قیادت : 16 13
15 اَقلیتوں پر بوجھ نہیں ڈالا گیا : 18 13
16 اِسلام کیا ہے ؟ 20 1
17 خاص وقتوں کی خاص دُعائیں 20 16
18 قصص القرآن للاطفال 24 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 24 18
20 ( ہاتھی والوں کا قصہ ) 24 18
21 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 28 1
22 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 28 21
23 اِبتدائی تعلیم : 28 21
24 روانگی دیو بند و آغاز ِ عربی : 29 21
25 دارُالعلوم دیو بند میں علمی اِستفادہ : 29 21
26 اَسا تذۂ کرام : 30 21
27 زمانہ ٔ طالب علمی میں خصوصی شغف : 31 21
28 مد ینہ منورہ میں درس و تد ریس : 32 21
29 صدارت دارُالعلوم دیو بند : 34 21
30 درسِ حدیث : 34 21
31 خصوصیاتِ سنن تر مذی : 35 21
32 سلسلہ سند ِ حدیث : 35 21
33 کیا اِسلام کی اِشاعت میں جبر و اِکراہ کا دخل ہے ؟ 38 1
34 کیا دین ِمسیحی میں قتال کا تصور نہیں ؟ 40 33
35 یہودیت اور تشدد پسندی : 40 33
36 ایک اور واقعہ : 53 33
37 بقیہ : قرآن کے پیارے قصے 57 18
38 گلدستہ ٔ اَحادیث 58 1
39 حضور ۖ ہر مہینہ تین روزے رکھا کرتے تھے : 58 38
40 نبی اَکرم ۖ روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 62 1
42 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter