ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016 |
اكستان |
|
نبی اَکرم ۖ روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : عَنْ عَائِشَةَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ اِذَا اَوٰی اِلٰی فِرَاشِہ کُلَّ لَیْلَةٍ جَمَعَ کَفَّیْہِ ثُمَّ نَفَثَ فِیْھَا فَقَرَأَ فِیْھِمَا قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ثُمَّ یَمْسَحُ بِھِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِہ یَبْدَأُ بِھِمَا عَلٰی رَأْسِہ وَوَجْہِہ وَمَا اَقْبَلَ مِنْ جَسَدِہ یَفْعَلُ ذَالِکَ ثَلٰثَ مَرَّاتٍ۔ ( بخاری ج٢ ص٧٥٠ باب فضل المعوذات ، مشکٰوة ص٨٦ ١) ''حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ۖ روزانہ رات کو جب بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھ مِلالیتے اور قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر اُن پر دم کرتے پھر اپنے دونوں ہاتھ اپنے جسم مبارک پر جہاں تک ہوسکتا پھیرلیتے، پہلے آپ اپنے دونوں ہاتھ سر، منہ اور بدن کے اَگلے حصہ پر پھیرتے (اِس کے بعد بدن کے دُوسرے حصوں پر پھیرتے) آپ یہ عمل تین دفعہ کرتے تھے۔ '' ف : اَحادیث ِ مبارکہ میں سوتے وقت کے بہت سے آداب اور بہت سی دُعائیں ذکر کی گئی ہیں جو ''حصن ِ حصین'' میں تفصیل سے مذکور ہیں۔ بہت سی اَحادیث میں سوتے وقت اِستغفار کی فضیلت ذکر کی گئی ہے، مذکورہ بالا حدیث میں تینوں قُلْ پڑھ کر دم کرنے کا ذکر ہے۔ ایک حدیث ِ پاک میں ( قُلْ یَااَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ ) پڑھنے کا ذکر بھی آیا ہے چنانچہ حضرت فروہ بن نوفل اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ اُنہوں نے نبی کریم ۖسے عرض کیا کہ یارسول اللہ ۖ مجھے کوئی ایسی چیز (یعنی کوئی آیت یا سورة) سکھلادیجیے جسے میں بستر پر جاکر پڑھ لیا کروں آپ نے فرمایا (قُلْ یَااَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ) پڑھ لیا کرو کیونکہ یہ سورت شرک سے براء ت پر (مشتمل) ہے۔ ١ ض ض ض ١ ترمذی ج٢ ص١٧٧ باب ماجاء فی من یقرأ من القراٰن عند المنام ، اَبوداود ج٢ ص ٣٣٣ باب مایقول عندالنوم ، دارمی ج٢ص٥٥١ ، مشکٰوة ص١٨٨