Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016

اكستان

34 - 65
صدارت دارُالعلوم دیو بند  : 
١٣٢٦ھ میں ایک ایسے مجمع میں جس میں دارُ العلوم کی علمی ترقی پرغور و خوض ہو رہا تھا، حضرت مولانا حافظ اَحمد صاحب قدس اللہ سرہ نے حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ سے فرمایا کہ اگرمولوی اَنور شاہ صاحب کشمیری، مولوی مسہول بھا گل پوری، مولوی حسین اَحمد مد نی، مولوی عبدالصمد کرت پوری وغیرہ    یہ حضرات یہاں آ کر جمع ہو جاتے تو دارُ العلوم کی علمی ترقی بڑے اَعلیٰ پیمانہ پر ہوتی۔ 
حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ نے یہ بات بہت پسند فرمائی اگر چہ اِس بارے میں سکوت فرمایا لیکن کیا باطنی تصرف کیاکہ یہ سب اَشخاص بغیر کسی ظاہری جدو جہد کے یکے بعد دیگرے دیو بند پہنچ گئے لیکن مبداء فیاض کو حسین اَحمد مدنی رحمة اللہ علیہ سے دُوسرے وقت عظیم الشان کام لینا تھا لہٰذا آپ مستقل طور پر دارُالعلوم سے متعلق نہ رہ سکے چنانچہ جب حافظ اَحمد صاحب و حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہما کی خواہش کے پوراہونے کا وقت آیاتو خدا وند قدوس نے ١٣٤٦ھ میں مولانا حسین اَحمد مدنی رحمة اللہ علیہ  کو دارُ العلوم دیوبند کی رفیع مسندِ علم پر مستقل طور سے جلوہ اَفروز فرمایا اور دارُ العلوم دیوبند نے آپ کی سرپرستی جو علمی ترقی کی ہے وہ ظاہر ہے، دارُ العلوم کی مسندِ علم پر دُوسرے اَکابر علماء محدثین ِ عظام جلوہ اَفروز رہے اور اُس دور میں بھی دارُ العلوم کے دارُ الحدیث میں حدیث کی شمع روشن ہوئی اور اُس پر جانثار پر وانے آئے اور اُنہوں نے اپنی جان شمع حدیث پر نثار کی لیکن خدا گواہ ہے کہ اِس مدنی محدث نے جب شمع حدیث روشن کی تواُس پر اِس قدر پروانوں کا ہجوم ہوا اور دارُالحدیث علم و عرفان کے تابناک ستاروں سے اِس قدر جگمگایا کہ دیو بند کی تاریخ میں اِس کی نظیر ممکن نہیں۔ 
درسِ حدیث  : 
١٣٤٦ھ سے قبل آپ نے دارُ العلوم دیو بند میں مختلف اَوقات میں متعدد اُونچی کتابوں کا درس دیا اور ہزاروں تشنگانِ علوم کو سیراب کیا لیکن ١٣٤٦ھ سے آپ نے مستقل طورپر درسِ حدیث ہی دیا۔ ٣١ سال کا یہ عرصہ دارُ العلوم میں علومِ نبویہ کی خدمت میں گزارا۔ آپ نے صحاحِ ستہ میں اِمام بخاری (المتوفیٰ ٢٥٦ھ) کی صحیح بخاری اور اِمام اَبو عیسیٰ تر مذی (اَلمتوفیٰ ٢٧٩ھ) کی سنن تر مذی اِن دو کتابوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 7 1
5 آقائے نامدار ۖ کی دُنیاسے بے رغبتی 7 4
6 دُنیا گزارے کی جگہ ہے محبت کی نہیں : 8 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 7
9 قومی مصارف اور ذرائع آ مدنی....... کتاب اللہ کے اِشارات : 10 7
10 نیکی : 10 7
11 دُوسری ضرورتیں اورمَداتِ آمدنی : 12 7
12 تناسب : 15 7
13 دفاعی مصارف اور ذرائع آمدنی : 16 7
14 حکومت ِاِسلامیہ ، پوری دُنیا کی قیادت : 16 13
15 اَقلیتوں پر بوجھ نہیں ڈالا گیا : 18 13
16 اِسلام کیا ہے ؟ 20 1
17 خاص وقتوں کی خاص دُعائیں 20 16
18 قصص القرآن للاطفال 24 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 24 18
20 ( ہاتھی والوں کا قصہ ) 24 18
21 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 28 1
22 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 28 21
23 اِبتدائی تعلیم : 28 21
24 روانگی دیو بند و آغاز ِ عربی : 29 21
25 دارُالعلوم دیو بند میں علمی اِستفادہ : 29 21
26 اَسا تذۂ کرام : 30 21
27 زمانہ ٔ طالب علمی میں خصوصی شغف : 31 21
28 مد ینہ منورہ میں درس و تد ریس : 32 21
29 صدارت دارُالعلوم دیو بند : 34 21
30 درسِ حدیث : 34 21
31 خصوصیاتِ سنن تر مذی : 35 21
32 سلسلہ سند ِ حدیث : 35 21
33 کیا اِسلام کی اِشاعت میں جبر و اِکراہ کا دخل ہے ؟ 38 1
34 کیا دین ِمسیحی میں قتال کا تصور نہیں ؟ 40 33
35 یہودیت اور تشدد پسندی : 40 33
36 ایک اور واقعہ : 53 33
37 بقیہ : قرآن کے پیارے قصے 57 18
38 گلدستہ ٔ اَحادیث 58 1
39 حضور ۖ ہر مہینہ تین روزے رکھا کرتے تھے : 58 38
40 نبی اَکرم ۖ روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 62 1
42 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter