Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

15 - 65
جناب آقائے نامدار علیہ الصلوة والسلام کو حق تعالیٰ نے کامل ترین صفات پر پیدا فرمایا تھا، طرح طرح کے کمالات و فضائل آپ کی ذاتِ گرامی میں ودیعت فرمائے تھے آپ کو ظاہر اور باطن دونوں میں اِس درجہ بلندی عنایت فرمائی تھی کہ جس کی مثال نہیں ملتی ، ظاہری، محسوس اور مشاہَد صفات کا اَندازہ تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی اِس روایت سے فرمالیں کہ  : 
اَنَّ النَّبِیَ  ۖ  لَمْ یَسْلُکْ طَرِیْقًا فَیَتْبَعُہ اَحَد اِلاَّ عَرَفَ اَنَّہ قَدْ سَلَکَہ مِنْ طِیْبِ عَرْفِہ اَوْ قَالَ مِنْ رِیْحِ عَرَقِہ۔   ١  
 '' سرورِ کائنات  ۖ  جس راستے سے گزر جاتے تھے بعد میں کوئی اُس راستہ پر چلتا تویہ ضرور معلوم کر لیتا کہ آپ  ۖ  کا اِدھر سے گزر ہوا ہے، اِس لیے کہ  اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو ایک قسم کی مہک عطا فرمائی تھی وہ محسوس ہوتی تھی۔ یعنی اُس راستہ میں خوشبو مہکتی جس سے آپ  ۖ  تشریف لے جاتے۔ ''
اِسی طرح آپ کے پسینہ میں بھی اعلیٰ درجہ کی خوشبو ہوتی تھی ایک صحابیہ حضرت اَنس کی والدہ حضرت اُمِ سلیم( جو آنحضرت  ۖ  کی ننھیالی رشتہ داروں میں سے تھیں اور آپ اَزراہِ بے تکلفی  کبھی کبھار دوپہر کو اُن کے گھر آرام فرمالیتے) فرماتی ہیں کہ آپ ہمارے یہاں تشریف لایا کرتے تھے آپ کو پسینہ بکثرت آتا تھا، میں اُسے (کسی طریقہ سے) جمع کر لیا کرتی تھی اور اِسے خوشبو میں مِلا دیتی تھی  جنابِ سرور ِ کائنات  ۖ  نے ایک مرتبہ دریافت فرمایا کہ یَا اُمَّ سُلَیْمٍ مَا ھٰذَا  ؟  اُمِ سلیم یہ کیا ہے  ؟  جواب دیا  عَرَقُکَ نَجْعَلُہ فِیْ طِیْبِنَا وَھُوَ مِنْ اَطْیَبِ الطِّیْبِ  یعنی یہ آپ کا پسینہ ہے ہم اِسے خوشبو میں ملائیں گے اور یہ خود بھی عمدہ ترین خوشبو ہے۔ ایک روایت میں یہ بھی آتاہے کہ حضرت اُم سلیم نے فرمایا   یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ نَرْجُوْ بَرَکَتَہ لِِصِبْیَانِنَا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ اِس کی برکت سے ہمارے بچوں کو فائدہ پہنچے گا ، آپ نے اِرشا فرمایا  اَصَبْتِ   ٢  یعنی ٹھیک کیا۔ تو آپ کو ظاہری کمالات بھی اِس قدر عنایت ہوئے کہ اُن کا اِحصاء مشکل ہے۔
   ١   مشکوة شریف  رقم الحدیث :  ٥٧٩٢     ٢   مشکوة شریف  رقم الحدیث :  ٥٧٨٨

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter