ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015 |
اكستان |
|
دینی مدارس ہوں یا اسکول کالج اِن سے نکلنے والے طلباء و طالبات ہماری ہی مسلمان نسلیں ہیں جو مستقبل کے معمار ہیں یہ ہماری توقعات کے مطابق مستقبل کے تابندہ ستارے بنیں اِس کے لیے ضروری ہے کہ سر کاری اور نجی ہر سطح پر تعلیمی اِدارے موبائل فون اور کمپیوٹر کے بے جا اِستعمال پر فوری پابندی لگائیں تاکہ رُوحانی اَخلاقی اور مادّی اِعتبار سے تیزی سے تباہی کی طرف بڑھنے کا عمل روکا جاسکے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔ (ادارہ)