ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015 |
اكستان |
|
کارناموں کو ترے زندہ رکھیں اور ہر ایک اُن میں ہو سرِ پدر اور ہو دارین کی آفات سے فضل مولیٰ واسطے تیرے سپر موردِ اَلطافِ باری تو رہے عمر بھر ہر سال ہر شام و سحر پھولتے پھلتے رہیں تیرے فیوض صیت ہو تیرا محیط بحر و بر لطف سے تیرے ہے اُمید قبول پیش کش ہے گرچہ میری مختصر اِس کے بعد بھی حضرت سَحبَان الہند متعدد بار گرفتار ہوئے اُن کے لیے جیل جانا اور سزا پانا بچوں کا کھیل بن گیا تھا۔ حضرت سَحبَان الہند جمعیة علمائِ ہند کے یومِ تاسیس سے ہی اُس کے ناظمِ اعلیٰ مقرر ہوگئے تھے، شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی قدس اللہ سرہ العزیز کی وفات کے بعد جمعیة کے عبوری صدر بھی رہے، ایک زمانے میں جمعیة کے نائب صدر بھی رہے۔ تصنیفات و تالیفات : اللہ رب العزت نے حضرت سَحبَان الہند میں بہت سی خوبیاں جمع کردی تھیں، وہ بیک وقت سیاست، وعظ و تبلیغ اور تصنیف و تالیف کے مرد ِمیدان تھے، اُن کے علم و سیرت اور کارناموں میں بڑا توازن تھا ،اُن کی تصنیفات و تالیفات میں (١) کشف الرحمن فی ترجمة القرآن (٢) تقاریرِ سیرت (٣) خدا کی باتیں (٤) رسول اللہ ۖ کی باتیں (٥) معجزاتِ رسول ۖ (٦) صلوة وسلام (٧) جنت کی ضمانت (٨) جنت کی کنجی (٩) دوزخ کا کھٹکا (١٠) موٹ کا جھٹکا (١١) ماہِ رمضان (١٢) پردے کی باتیں (١٣) پاک زندگی بہت مشہور ہیں۔ اِن کی تصانیف، و عظ و نصیحت، تاریخ و سیرت کی خوبیوں کے ساتھ زبان و بیان اور اَدب کے حسن ولطائف کا مجموعہ بھی ہیں، حضرت سَحبَان الہند کی کتابوں کی اِشاعت کا بیڑا پاکستان میں میرے جداَمجد حضرت قاری صاحب نے اُٹھایا تھا جو بحمد اللہ جاری و ساری ہے۔