Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015

اكستان

29 - 65
قسم ہمارے خاندان کی ایک عورت بَرْوَعْ بنت واشق کے بارے میں حضور اکرم  ۖ نے بعینہ یہی فیصلہ فرمایا تھا، یہ سن کر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اِس قدر خوش ہوئے کہ اِس سے پہلے کبھی اِتنے خوش نہیں ہوئے تھے   ١  خوشی اِس بات پر تھی کہ آپ کی زبان سے بعینہ ویسا ہی فیصلہ صادر ہوا جیسا کہ حضور علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا تھا۔
 بہر حال جب تک صحابہ کرام دُنیا میں رہے لوگ صحابہ کرام سے اپنے مسائل حل کرواتے رہے، پھر ایک وقت آیا کہ صحابہ کرام سب کے سب اللہ کو پیارے ہوگئے صحابہ کرام کے بعد تابعین     وتبع تابعین کا دور آیا اور مسائل نئے سے نئے پیدا ہونے لگے جن کا حل صراحتًا کتاب اللہ اور سنت ِ  رسول اللہ میں موجود نہ تھا، اِس صورتِ حال کے پیش ِ نظر اُس زمانے کے ائمہ مجتہدین نے سوچا کہ نئے پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے کتاب اللہ، سنت ِ رسول اللہ اور اِجماعِ اُمت کے ساتھ ساتھ اِجتہاد کی بھی ضرورت ہے اِس کے بغیر نئے مسائل حل نہیں ہو سکتے  ٢  خود اِس صورت میں جناب ِ رسول اللہ  ۖ کی جانب سے اِجتہاد کی تائید و تصویب بھی پائی جاتی ہے چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ 
آنحضرت  ۖ  جب حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کا گور نر بناکربھیجنے لگے تو آپ نے اُن سے دریافت فرمایا  کَیْفَ تَقْضِیْ اِذَا عَرَضَ لَکَ قَضَائ     معاذ جب تمہارے سامنے کوئی کیس آئے گا تواُس کا فیصلہ کیسے کرو گے  ؟  عرض کیا 
  ١  کتاب الآثار  ص ٧٣ 
  ٢  جو لوگ تمام مسائل کا حل کتاب و سنت میں بتاتے ہیں اور اِجماعِ اُمت و قیاسِ شرعی کا اِنکار کرتے ہیں وہ خود فریبی کا شکار ہیں، ناممکن ہے کہ وہ نئے پیش آمدہ مسائل اِجتہاد و قیاس کے بغیر حل کر سکیں،مثال کے طور پر دو چار مسئلے پیش کیے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ منکرین اِجتہاد اِن مسائل کو کتاب و سنت کی نصوص سے حل کریں (١) اِنٹر نیٹ اور ٹیلیفون پر کیا جانے والا نکاح ہوجاتا ہے یا نہیں ؟ (٢) روزہ میں انجکشن لگانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یانہیں ؟ (٣) روزہ میں اِنہیلر کے اِستعمال نیز حقہ و سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟ (٤) ہوائی جہاز میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں ؟  (٥) کیسٹس سے آیت ِسجدہ سنی تو سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں ؟  وغیرہ وغیرہ ،اِن سب کا جواب کتاب وسنت سے دیا جائے اور کسی سے نہیں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم کی ایک جھلک 10 1
6 قربانی ،اِیثار اور تقسیمِ دولت کی نادر مثال ۔ نعروں کے بجائے عمل 10 5
7 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
8 سترہواں سبق : ذکر اللہ 18 7
9 ذکر کی حقیقت : 21 7
10 قصص القرآن للاطفال 22 1
11 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 22 10
12 ( حضرت یونس علیہ السلام کا واقعہ ) 22 10
13 وفیات 25 1
14 فقہ حنفی کی عظمت واہمیت 26 1
15 فقہ کے لغوی معنٰی : 26 14
16 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی : 27 14
17 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی ہیں : 27 14
18 تفصیلی دلائل چار ہیں : 27 14
19 فقہ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ 28 14
20 پہلی وجہ : 34 14
21 دُوسری وجہ : 34 14
22 تیسری وجہ : 34 14
23 چوتھی وجہ : 35 14
24 پانچویں وجہ : 35 14
25 چھٹی وجہ : 35 14
26 فقہ حنفی کی عظمت و قبولیت : 36 14
27 محرم الحرام کی فضیلت و منکراتِ مروجہ کی مذمت 40 1
28 قسم اَوّل کے منکرات : 42 27
29 قسم دوم کے منکرات : 44 27
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 47 30
32 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 48 7
33 سَحبَانُ الہند مفسرُالقرآن 49 1
34 دِلی مرحوم کی خوبیاں : 49 33
35 پیدائش و خاندان : 50 33
36 اِبتدائی تعلیم : 51 33
37 وعظ کا ملکہ : 51 33
38 اعلیٰ تعلیم : 51 33
39 اَساتذۂ کرام : 54 33
40 ذریعہ ٔ معاش : 54 33
41 تد ریسی خدمت : 54 33
42 مناظرے کی تربیت : 55 33
43 جمعیة علمائِ ہند کی تاسیس : 56 33
44 سیاسی تحریکات : 56 33
45 چل دیا وہ حالِ دل سے بے خبر 57 33
46 وفات : 63 33
47 اَخبار الجامعہ 64 1
48 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter