Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015

اكستان

23 - 65
آپ اُن کے بارے میں مایوس اور نااُمید ہوگئے اور اُن کے راہِ راست پر آنے اور بات ماننے کی تمام اُمیدیں ختم ہوگئیں، ایک عرصہ تک اُن میں رہنے اور اُن کو دعوت دینے کے باوجود جب وہ اِیمان نہ لائے تو آپ بڑے غمگین ہوئے اور آپ نے اُنہیں خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا چنانچہ وہاں سے روانہ ہوئے  تاکہ اللہ تعالیٰ اُنہیں اُن کے کیے کی سزا دے اور اُن پر عذاب نازل ہو۔ 
حضرت یونس علیہ السلام اپنی قوم کے پاس سے روانہ ہوئے ہی تھے کہ آسمان بادلوں سے  گِھر گیا ،فضا گرد و غبار سے بھر گئی اور تیز ہوا چلنے لگی، فضا تاریک ہوگئی اور دِن کا اُجالا رات کی تاریکی میں بدل گیا، قوم نے عذاب کے آثار دیکھے تو اُنہیں یقین ہو گیا کہ جس عذاب کا وعدہ آپ نے کیا تھا  وہ پورا ہونے کو ہے۔ اب اُنہوں نے آپ کی تلاش شروع کی تو آپ نہ ملے، وہ آپ کے سامنے اپنی غلطیوں کا اِعتراف اور اپنے کیے پر ندامت و شرمندگی کا اِظہار کرنا چاہتے تھے، وہ آپ کے سامنے اپنی توبہ کا اِعلان اور اِیمان باللہ کا اِقرار کرنا چاہتے تھے تاکہ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اُن کی سفارش کریں اور اللہ تعالیٰ اُنہیں معاف فرما کر عذاب سے نجات دے دیں۔ 
تلاشِ بسیار کے باوجود جب لوگوں کو آپ نہ ملے تو وہ خود ہی اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگنے لگے کہ شاید اللہ تعالیٰ اُن سے نرمی کا برتاؤ کرے اور اُنہیں معاف کردے چنانچہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر  صحرا کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا کر بلند آواز سے دُعا کرنے لگے ،  وہ روہے تھے اور زور زور سے چیخ و پکار کر رہے تھے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی کا اِظہار اور فریاد کررہے تھے، اللہ تعالیٰ نے اُن کی دُعا قبول کر لی اور اُس عذاب کو ہٹا لیا جو چند لمحوں میں ہی اُنہیں دبوچنے والا تھا، وہ اپنے گھروں کوو اپس لوٹے اور اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کرنے لگے۔ 
اُدھر حضرت یونس علیہ السلام سمندر کے کنارے پرپہنچے وہاں کشتی لنگر اَنداز تھی اور ملاح بادبان اُٹھانے والا تھا، آپ نے ملاح سے کہاکہ مجھے بھی اپنے ساتھ سوار کر لو، اُس نے آپ کو سوار ہونے کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم کی ایک جھلک 10 1
6 قربانی ،اِیثار اور تقسیمِ دولت کی نادر مثال ۔ نعروں کے بجائے عمل 10 5
7 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
8 سترہواں سبق : ذکر اللہ 18 7
9 ذکر کی حقیقت : 21 7
10 قصص القرآن للاطفال 22 1
11 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 22 10
12 ( حضرت یونس علیہ السلام کا واقعہ ) 22 10
13 وفیات 25 1
14 فقہ حنفی کی عظمت واہمیت 26 1
15 فقہ کے لغوی معنٰی : 26 14
16 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی : 27 14
17 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی ہیں : 27 14
18 تفصیلی دلائل چار ہیں : 27 14
19 فقہ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ 28 14
20 پہلی وجہ : 34 14
21 دُوسری وجہ : 34 14
22 تیسری وجہ : 34 14
23 چوتھی وجہ : 35 14
24 پانچویں وجہ : 35 14
25 چھٹی وجہ : 35 14
26 فقہ حنفی کی عظمت و قبولیت : 36 14
27 محرم الحرام کی فضیلت و منکراتِ مروجہ کی مذمت 40 1
28 قسم اَوّل کے منکرات : 42 27
29 قسم دوم کے منکرات : 44 27
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 47 30
32 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 48 7
33 سَحبَانُ الہند مفسرُالقرآن 49 1
34 دِلی مرحوم کی خوبیاں : 49 33
35 پیدائش و خاندان : 50 33
36 اِبتدائی تعلیم : 51 33
37 وعظ کا ملکہ : 51 33
38 اعلیٰ تعلیم : 51 33
39 اَساتذۂ کرام : 54 33
40 ذریعہ ٔ معاش : 54 33
41 تد ریسی خدمت : 54 33
42 مناظرے کی تربیت : 55 33
43 جمعیة علمائِ ہند کی تاسیس : 56 33
44 سیاسی تحریکات : 56 33
45 چل دیا وہ حالِ دل سے بے خبر 57 33
46 وفات : 63 33
47 اَخبار الجامعہ 64 1
48 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter