Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

40 - 65
سوال   :  زکٰوة کس سرمایہ پر اَدا کرنا ہوگی  ؟
جواب  :  نقد ، زیور(چاہے اِستعمال میں آتا ہو یا رکھ رکھا ہو)سونا چاندی اورکاروبار ی سرمایہ خواہ وہ نقد ہو یا مال کی اُتنی قیمت  ١   اور مالیت ہو اورجو مال قرض میں دیا ہوا ہو سب سرمایہ پر سال گزرنے پر زکٰوة اَدا کرنی ہو گی ۔
سوال   :  نصاب ِزکٰوة کیا ہے  ؟
جواب : ساڑھے باون تولے چاندی(٣٥ء ٦١٢گرام چاندی)،ساڑھے سات تولے سونا (٤٧٩ئ٨٧گرام سونا) اِتنی قیمت کا مالِ تجارت یا نقد موجو د ہو تو زکٰوة دی جائے گی۔
سوال   :  ' 'صاحب ِنصاب'' سے کیا مراد ہے  ؟
جواب  :  جن مالوں میں زکٰوة فرض ہے شریعت نے اُن کی خاص خاص مقدار مقرر کردی ہے،اُس مقررہ مقدار کو ''نصاب'' کہتے ہیںاور اِتنی مقدار جس کے پاس ہو اُسے ''صاحب ِنصاب'' کہتے ہیں ۔
سوال   :  کیا جائیداد وعمارات پرزکٰوة ہوگی  ؟
جواب  :  جائیداد اورعمارتوں پر خواہ رہائشی ہوں یا کرایہ پردی ہوئی ہوں اُن پر زکٰوة نہیں ،   جو اُن سے آمدنی ہوگی  ٢   وہ سال کے ختم پر دیکھی جائے گی اوراُس پر حساب لگا کر زکٰوة دی جائے گی ۔ 
  ١   بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زکٰوة صرف تجارتی مال سے حاصل شُدہ رقم پر ہوتی ہے جو نقد کی صورت میں موجود ہو، تجارتی مال پر نہیں ہوتی، یہ خیال بالکل غلط ہے زکٰوة تجارتی مال اوراُس سے کمائی ہوئی رقم دونوں پر ہوتی ہے ۔کتب ِفقہ میں اِس کی تصریح موجود ہے۔  ٢   یعنی جو عمارتیں کرایہ پر دی ہوئی ہیں اُن سے حاصل شُدہ کرایہ اگر اِتنی مقدار میں ہے کہ وہ تنہاساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتا ہے تو اُس پر سال کے بعد زکٰوة دینی ہوگی اوراگر تنہا کرایہ تو اِتنا نہیں ہے لیکن کرایہ سے حاصل شدہ رقم اوردُوسری اَشیاء (سوناچاندی ، مالِ تجارت ، کیش رقم )مِل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتی ہیں تو پھر سب کو مِلا کر حساب کرکے زکٰوة دینی ہوگی۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter