Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

28 - 65
اور روزۂ شعبان کے سلسلہ میں عرض کی گئی تھیں تو ناظرین کرام کا حظ دو بالا ہوجائے گا۔ 
حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ نفسانی اور حیوانی شہوات کا مدار خورد و نوش پر ہے، کھانے پینے میں بے اِعتدالی ہو تو اِن بہیمی صفات میں زیادتی ہوجاتی ہے، روزہ کا مقصد یہی ہے کہ بہیمی صفات کو کمزور کرنے، مَلکوتی صفات کو قوت پہنچانے کے لیے کھانا پینا جماع وغیرہ چھوڑ دے۔
''قلب ''کو غیر اللہ کے تصورات سے پاک کر لے حسد، بغض، کینہ، عداوت وغیرہ صفاتِ خبیثہ سے صاف کر لے۔ 
''زبان ''کو غیبت، چغلی، دشنام، بیہودہ مذاق، جھوٹ وغیرہ سے محفوظ رکھے۔
 ''آنکھ ''کو نظر بد سے۔
'' اَعضاء ''کو اَفعالِ ممنوعہ سے روکے ۔   یہ ہے روزہ کی رُوح۔ 
اِمام غزالی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں روزہ کی تین قسمیں ہیں  : 
(١)  عوام کا روزہ یعنی کھانا پینا اور جماع ترک کردینا۔ 
(٢)  خواص کا روزہ یعنی حواس اور اَعضاء کو خواہشات سے روک کر ایسے جائز اَفعال سے بھی اِجتناب کیا جائے جن سے نفس کو کسی قسم کی مسرت یا لذت حاصل ہو۔ 
(٣)  اَخص الخواص کا روزہ یعنی ما سوا خدا تمام چیزوں سے اِجتناب اور اِحتراز کرکے صرف حضرت حق جل مجدہ کے مراقبہ اور اُسی کے تصور اور دھیان میں مستغرق رہا جائے۔ 
فضائلِ روزہ  : 
سیّدنا حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں روزہ ایک بہت بڑی نیکی ہے جو مَلکوتی صفات کو قوی کرتا ہے اور بہیمی صفات کو کمزور کرتا ہے، رُوح کو صیقل اور صاف کرنے میں اور بہیمی طبیعت کو مقہور اور مغلوب کرنے میں روزے کے برابر کوئی نیکی نہیں۔ 
اَلصَّوْمُ لِیْ وَاَنَا اَجْزِیْ بِہ  یعنی عام قاعدہ تو یہ ہے کہ ایک نیکی کا ثواب علیٰ حسب ِمراتب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter