ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015 |
اكستان |
|
٢١اپریل کو جامعہ مدنیہ جدید کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین تشریف لے گئے ،اللہ تعالیٰ آپ کے اِس سفر کو آسان و قبول فرمائے ۔ ٢٦ رجب ١٤٣٦ھ/١٦مئی ٢٠١٥ء کو اِمتحانی مرکزجامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات ہوں گے اِنشاء اللہ جس میں کل 168 طلباء شرکت کریں گے۔ ض ض ض بقیہ : پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے حضرت عزیر علیہ السلام اپنی قوم میں کئی سال رہے اور پھر رِحلت فرماگئے، جب آپ اِس دُنیا سے رُخصت ہوگئے تو آپ کی قوم بنی اِسرائیل نے آپ کے متعلق قصے گھڑ لیے اور کہنے لگے کہ آپ (اَلعیاذ اللہ) اللہ کے بیٹے تھے ،جبکہ اللہ تعالیٰ کی ذات اَولاد سے پاک ہے، قرآنِ پاک میں اِرشاد ہے : ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد o اَللّٰہُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ o وَلَمْ یَکُنْ لَّہ کُفُوًا اَحَد)(سُورة الاخلاص) ''تو کہہ ! وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ کسی کو جنا اور نہ کسی سے جنا گیا، اور نہیں اُس کے جوڑ کا کوئی۔'' ض ض ض جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اَور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اَور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔ (ادارہ)