Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

21 - 65
والی آگ، اُس رُوح کو ''رُوحِ ہوائی '' کہا جاتا ہے۔ اَطباء کے زیر بحث یہی رُوح ہوتی ہے (اِس لیے اِس کو'' رُوحِ طبی ''بھی کہا جاتا ہے)۔
 اِس '' رُوحِ طبی ''کو سمجھ لینے کے بعد ایک سوال ہمارے سامنے آتا ہے مثلاً ''زید'' ایک شخص ہے، کیا اُس کی حقیقت کا مدار اِسی رُوح پر ہے  ؟  زید بچہ تھا پھر جوان ہوا پھر بڑھاپا اُس پر چھا گیا،  کبھی صحت مند رہا کبھی بیمار پڑ گیا، بچپن میں اُس کا قد صرف بیس اِنچ تھا، وزن پانچ پونڈ، پھر جوان ہوا  تو قد سات فٹ ہو گیا اور وزن دو سو پونڈ، یہ سب تبدیلیاں ہوئیں، مگر ''زید''   ''زید''  ہی رہا وہ پڑھتا تھا تب بھی ''زید'' ہی تھا، عالم فاضل ہو گیا تب بھی ''زید'' ہی رہا، وہ فرش زمین پر بھی ''زید'' ہی ہے ہوائی جہاز پر پرواز کرتے ہوئے ''زید'' ہی ہے اوراگر چاند پر پہنچ جائے تب بھی ''زید'' ہی ہے، اُس کی شخصیت میں فرق نہیں آیا، لیکن یہ ''رُوحِ طبی'' یا'' رُوحِ ہوائی'' ایک اسٹیم ہے، غذا کی آخری ہضم کے بعد وجود میں آتی ہے اور جیسے ہی وجود میں آتی ہے ختم ہوجاتی ہے تازہ اسٹیم اُس کی جگہ لے لیتی ہے اِس تسلسل سے یہ حیوانی زندگی باقی ہے مگر اسٹیم ہر آن اور ہر لمحہ بدل رہی ہے۔ ظاہر ہے یہ ہر لمحہ بدلنے والی رُوح آخر عمر تک باقی رہنے والے ''زید'' کی شخصیت کا مدار نہیں ہو سکتی ، لامحالہ یہاں کوئی اور رُوح ہے جس پر شخصیت کا مدار ہے، لفظ ''نسمہ'' جو اَحادیث میں آیا ہے مثلاً حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک موقع پر فرماتے ہیں  :  وَالَّذِیْ فَلَقَ الْحَبَّةَ وَ بَرَأَ النَّسَمَةَ   ١   '' قسم اُس ذات کی جس نے دانے کو پیدا کیا اور نسمہ کو وجود بخشا ۔''
حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یہ رُوح جس پر شخصیت ''زید'' کا مدار ہے، یہی ''نسمہ'' ہے، اَب یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ''رُوح ہوائی'' سے پیدا ہوا ہے اَلبتہ یہ ضرور ہے کہ ''رُوح ہوائی'' سے اِس کا خاص تعلق ہے پھر جس طرح ''رُوحِ طبی'' سارے بدن میں اُسی طرح نفوذ کیے ہوئے ہے جیسے گلاب کے پھول میں عرقِ گلاب یا لکڑی کے کوئلہ میں سُلگنے والی آگ، پورے پھول یا پورے اَنگارہ میں سرایت کیے ہوئے ہے اِسی طرح اِس ''نسمہ'' کا اَثر بھی پورے بدن پر ہے۔ 
  ١   بخاری شریف  کتاب  الجہاد  رقم الحدیث :  ٣٠٤٧ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter